السی کے بیج روزانہ ایک چمچ

موسم سرما نظام انہضام کی بیداری کا دن ہے اس موسم میں زیادہ کام کرسکتے ہیں ۔ نظام انہضام ہمیں بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے ۔ جب آپ ہمت کرکے جسم کو حرکت دیتے ہیں گرمی کے مقابلے میں زیاد ہ جلدی سے کام کرنے کو دل چاہتا ہے ۔ اس موسم میں کھائی گئی غذا اور ایکسرسائز کے اثرات سارا سال جسم کو صحت مند اور توانا رکھتے ہیں جسم ٹھوس ہوجاتا ہے ۔جبکہ گرمی کے موسم میں نظام انہضام کمزور ہوجاتا اور جسم ڈھیلا پڑ جاتا ہے جیسا کہ جانتے ہیں سردی کے موسم میں زیادہ محنت مشقت اور دوڑ وغیرہ کی جاسکتی ہے ۔آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کیسی غذا استعمال کی جائے جو جسم کو مسلسل توانائی فراہم کرتی رہے اس موسم میں کمزور سے کمزور نظام انہضام والے شخص کا ہاضمہ طاقتور ہوکر ہرچیز ہضم کرنے لگتا ہے ۔آج ہم آپ کیلئے ایسی سوغات جو نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ طاقت توانائی اور حرارت کا خزانہ بھی ہے اسی وجہ سے اسے سپر فوڈ کا درجہ دیا جاتا ہے ۔.

یہ سپر فوڈ السی کے بیج ہیں جن کو استعمال کرنے کے بیشمار فوائد ہیں۔ ان بے مثال فوائد کو نظر انداز کرنا بے وقوفی ہے السی کی تاثیر پہلے درجے میں گرم ہونے کے باعث اس سے بنی موسم سرما کی سوغات السی کی پنیوں یا لڈوؤں کا استعمال صحت پر حیران کن فوائد مرتب کرتا ہے ۔ ہمارے دیہات میں بھی اکثر سردیوں کے موسم میں السی کے بیج پیس کر ناریل اور تل مکس کرکے انہیں گڑ کے شیرے میں ڈال کر لڈو بنا کر کھائے جاتے ہیں۔ان لڈیوں کو پنجابی میں پنیاں بھی کہتے ہیں السی کے بیجوں کے یہ لڈو تاثیر میں کافی گرم ہوتے ہیں اس لیے بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔یورپ اور امریکہ السی پر بہت تحقیق ہوئی ہے ۔

السی کے بیجوں پر جو تحقیق ہوئی ہے ان کو مختصر طور پر بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان حیرت انگیز بیجوں کی قیمتی اور آزمودہ اثر انداز ریمڈی بھی بتائیں گے ۔جو لوگ السی کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیتے ہیں وہ زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق ملٹی وٹامن کے بعد السی ایک بہترین سپلیمنٹ ہے روزانہ صرف ایک سے دوچمچ السی کے بیجوں کا استعمال ایک ہی وقت میں کئی بیماریوں کیخلاف مضبوط بنائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ دماغ کو بھی چست رکھے گا۔ غذائی ماہرین انہیں دنیا کا اولین سپر فوڈ قرار دیتے ہیں۔السی کے بیج قبض کو دور کرتے ہیں سوجن اور ورم کو تحلیل کرتے ہیں یہ نہ صرف گردے مثانے کے زخم بھرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ قوت باہ بڑھاتے ہیں منی کا گاڑھا کرتے ہیں۔ جگر کے ورم تحلیل کرتے ہیں تھوک میں خون آنے کو بند کرتے ہیں ۔ ان کے استعمال تلی کا ورم بھی ختم ہوجاتا ہے ۔

پسینہ اور حیض آور ہونے کے ساتھ ساتھ بلغمی کھانسی اور جلدی امراض میں مفید ہیں ۔ السی کے بیج کو انگلش فلیکس سیڈ کہتے ہیں۔ السی کو اگر پودوں کی مچھلی کہا جائے غلط نہ ہوگا یہ اومیگا تھری فیٹ کیساتھ ساتھ پروٹین کی بہترین قسم سے بھرپور ہوتی ہے ۔ امیون فنکشن کو امپرو کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو کم کرنے میں انتہائی مفید ہے ۔ جو لوگ کسی وجہ سے گوشت یا مچھلی نہیں کھاسکتے ہیں وہ السی کے بیج کھا لیا کریں ۔ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔جومچھلی کے تیل میں بھی ہوتا ہے ۔کولیسٹرول اور بلڈپریشر کو کم کرنے کیساتھ دل ودماغ کی صحت کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے  ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.