”مجھے بتایا گیا تھا کہ تم 4 نمبرپر بیٹنگ کرو گے لیکن پھر میں نے کوچ سے کہا کہ۔۔۔“ شاندار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ نے زبردست انکشاف بھی کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف دھواں دار بلے بازی کرنے والے محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور قلندرز کی اننگز کے چار سے پانچ اوورز ہونے کے بعد میں نے خود ون ڈاﺅن کھیلنے کی درخواست کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ یقینا ایک صورتحال تھی جسے بطور پروفیشنل ہینڈل کرنا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہمارا سٹارٹ تو اچھا تھا مگر مومینٹم نہیں مل پا رہا تھا، پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ میں نمبر چار پر کھیلوں گا لیکن جب چار سے پانچ اوورز گزر گئے تو میں نے کوچ سے کہا کہ مجھے ون ڈاﺅن پوزیشن پر کھیلنے کیلئے جانے دیں، کوچ کی مہربانی ہے کہ انہوں نے میرے جذبات کو سمجھا اور میری بات مان لی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے میدان میں جانے کے بعد میں نے اپنی مہارت کو استعمال کیا جس کے باعث اچھے نتائج آئے، میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے ٹیم اور وقت کی ضرورت کے مطابق کھیلتے ہوئے اپنا کردار ادا کروں ٹیم کو فائدہ پہنچے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.