سرمیں درد ہے؟یہ عام سی چیز منہ میں رکھ لیں

اس تحریر میں ہر قسم کے سردرد سے نجات کا طریقہ پیش کیاجارہا ہے ۔وہ تمام لوگ جو کہ سرمیں درد کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ان کے لئے یہ ریمیڈی بہت زیادہ مفید ہے ۔آج کل بہت سے لوگ سرمیں درد کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان رہتے ہیں اور طرح طرح کی پین کلر کا استعمال کرنے کی وجہ سے تنگ آچکے ہوتے ہیں یہ نسخہ ان کی پریشانی کا زبر دست حل ہے ایسا سردرد جو آپ لوگوں کو کسی سفر کی وجہ سے ہو یاپھر زیادہ کام کرنے کی وجہ سے ہو یا پھر زیادہ نظر استعمال کرنے والے کام کی وجہ سے ہو تو ایسے سردرد کو دور کرنے کے لئے یہ نسخہ بہت ہی اکسیر ہے

جس کے استعمال سے انشاء اللہ ہر قسم کے سردرد سے آپ کو نجات ملے گی۔اس مسئلے کے حل کے لئے آپ کو چاہئے ہیں دو چیزیں نمبر ایک نمک اور نمبر دو ایک گلاس پانی آپ ان چیزوں کو استعمال کس طرح سے کرنا ہے ؟وہ تمام لوگ جن کے سرمیں بہت زیادہ درد رہتا ہے یا جو اپنے سردرد کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ان کو ان دو چیزوں کا استعمال اس طرح سے کرنا ہے کہ آپ ایک چٹکی نمک لیں اور ایک گلاس پانی لیجئے۔اور اس چٹکی کو اپنی زبان پر رکھ لیں اور دس منٹ کے بعد پانی کا ایک گلاس آہستہ آہستہ پی لیجئے انشاء اللہ ہر طرح کے سردرد سے آپ کو نجات ملے گی اور آپ لوگ بہت ہی ریلیکسیشن فیل کریں گے۔آدھے سر کے درد کے اکثر شکار رہنے والے افراد کو میگنیشم نامی منرل کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیے کیونکہ اس کی کمی ہی اکثر مائیگرین کا باعث بنتی ہے۔ میگنیشم کی بڑی مقدار کیلوں، چاکلیٹ، مچھلی اور سبزیوں میں موجود ہوتی ہے۔ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ 400 ملی گرام وٹامن بی کا استعمال آدھے سر کے درد کی شکایت کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ بادام، مچھلی، پنیر اور متعدد سبزیوں و پھلوں میں یہ وٹامن موجود ہوتا ہے۔ادرک سردرد سے نجات کے لیے ایک بہترین چیز ہے جو سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرکے سردرد سے نجات دیتی ہے۔ ادرک کے تین ٹکڑوں کو دو کپ پانی میں ڈال کر آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں اور پھر اسے چائے کی شکل میں تیار کرکے استعمال کرلیں۔ایک امریکی تحقیق کے مطابق کافی میں موجود جز کیفین خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرتا ہے جس سے سردرد کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کے دو گروپ میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو کیفین جبکہ دوسرے کو سردرد کی گولی دی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کیفین سے ان کے سر کا درد مکمل طور پر ختم ہوگیا۔تناﺅ کے باعث ہونے والے سردرد کے علاج کے لیے ایک کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں پھر اسے نکال کر لپیٹ لیں اور پھر اپنی پیشانی یا گردن کے پیچھے رکھ دیں تاکہ سخت مسلز کو سکون مل سکے۔اسی طرح آدھے سر کے درد سے نجات کے لیے بھی اسی طریقہ کار کو آزمایا جاسکتا ہے مگر اس میں ٹھنڈے کی بجائے گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔اپنی درمیانی انگلی سے آنکھوں کے درمیان یا پیشانی کے آغاز کی جگہ کو مساج کریں۔ اپنی انگلی کو گھڑی کی سوئیوں کی طرح دو سے تین منٹ تک گھمائیں اس سے آپ کو شدید سردرد سے نجات مل سکے گی۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.