رات 3 سے 5 کے درمیان آنکھ کیوں کھلتی ہے ؟

آپ نے کبھی یہ اندازہ لگایا ہے کہ اکثر اوقات رات کے آخری پہر میں انسان کے آنکھ کھل جاتی ہے اور چند لمحوں کے بعد دوبارہ سے اس کو نیند آتی ہے اور ایسا کبھی کبھی نہیں بلکہ اکثر ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود لوگ اس چیز کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ بات نظر انداز کرنے کی نہیں ہے اس بات پر ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس تحریر میں اسی بارے میں گفتگو کریں گے کہ رات کو تین سے پانچ کے درمیان آنکھ کھلنے کے پیچھے کیا اشارہ ملتا ہے اور یہ اچھا شگون ہے یا نہیں ؟رات کو تین سے پانچ کے درمیان کا وقت تہجد کا وقت ہوتا ہے اس وقت انسان کی آنکھ کیوں کھلتی ہے ؟تہجد کے بارے میں حق تعالیٰ کا ارشاد ہے ومن اللیل فتہجد بہ نافلۃ لک عسیٰ ان یبعثک ربک مقاما محمودا اور رات کے کچھ حصے میں تہجد پڑھ لیا کرو جو آپ کے حق میں زائد چیز ہے۔

کیا عجب ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں جگہ دے مقام محمود مقام شفاعت کبریٰ ہے جس پر قیامت کے دن فائز ہو کر آپﷺ اپنی امت کی بخشش کرائیں گے مذکورہ ارشاد کی روشنی میں مسلمان کو چاہئے کہ رات کو جس وقت آنکھ کھل جائے وضو کر کے دو رکعت چار رکعت چھ رکعت یا آٹھ رکعت جس قدر طاقت اور فرصت ہو دل کی رغبت ہو پڑھ لیا کریں تہجد کا ثواب مل جائے گا یادرہے کہ تہجد کے لئے کوئی خاص سورتیں نہیں جس جگہ سے یاد ہو اور دل چاہے پڑھ لیا کریں چونکہ آپﷺ کا تہجد کے بارے میں ارشاد ہے فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز تہجد ہے تہجد کی فضیلت میں بہت سی احادیث ہیں ۔ہر انسان کی آنکھ رات کے اس پہر کیوں کھلتی ہے ؟ اس بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں؟کیا آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جن کی ہر رات ایک ہی وقت اچانک آنکھ کھلتی ہے۔

تو اس بارے میں پریشان مت ہوں کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ تو صحت مندی اور اچھی نیند کی ایک علامت ہے اور اگر اسلامی تناظر میں دیکھا جائے تو اگر آپ کی آنکھ روزانہ اچانک کھلتی ہے اور وہ وقت رات کے تین سے پانچ کا وقت ہوتا ہے تو پھر یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کیونکہ اس وقت آپ کی آنکھ کھلناا للہ کی طرف سے آپ کو اس بات کی دعوت ہے کہ آپ اس وقت اپنے اللہ کو یاد کریں اور اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوں یاد رہے کہ یہ وقت وہ وقت ہوتا ہے کہ جس میں اللہ رب العزت آسمان دنیا پر تشریف فرما ہو کر اپنے بندوں کو پکارتے ہیں کہ ہے کوئی جو مجھ سے معافی مانگے میں اس کو معاف کروں اور ہے کوئی کہ مجھ سے مانگے میں اس کو عطا کروں اور بندے کی اس وقت میں آنکھ کھلنا اس لئے موقع ہے کہ وہ اس مبارک وقت میں اپنے رب کو یاد کرے اور اپنے پیارے آقاﷺ کی سنت کو زندہ کرے یعنی تہجد کی نماز ادا کرے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.