بال لمبے گھنے کالے گنجے پن کا خاتمہ کریں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔جو لوگ گنجے پن کا شکار ہیں جن کے سر پر بال نہیں رہے یا اگر جن کے سروں پر بال ہیں وہ صرف آدھے سر پر ہیں آگے سے بال ختم ہوچکے ہیں وہ مرد حضرات وہ خواتین جن کے بال بہت ہی زیادہ کمزور ہیں بال بڑھنے میں بہت وقت لیتے ہیں بال ٹوٹ جاتے ہیں ان کے لئے یہ وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے یہ بہت ہی زیادہ خاص وظیفہ ہے ۔بالوں کے بنانے کا انداز جیسا بھی ہو لمبے گھنے اور چمکدار بال ہر ایک کو پسند ہوتے ہیں چاہے وہ عورت ہو یا مرد ہو خصوصا خواتین کے لئے لمبے اور گھنے بال خوبصورتی کی علامت سمجھاجاتا ہے اور یہ بات سچ ہے کہ جن عورتوں کے بال لمبے ہوتے ہیں گھنے ہوتے ہیں مضبوط ہوتے ہیں

ان عورتو ں کو خوبصورتی کی علامت سمجھاجاتا ہے اور جن عورتوں کے بال بہت ہی چھوٹے ہوتے ہیں بہت جلد ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں وہ عورتیں بہت ہی جلد احساس کمتری کا شکار ہوجاتی ہیں مہنگی مہنگی پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں مہنگے مہنگے علاج کرواتی ہیں یہاں تک کہ اگر کوئی بھی بالوں کو مضبوط کرنے اور بالوں کو بڑھانے کا طریقہ بتاتا ہے تو وہ فورا اس پر عمل کرنا شروع کر دیتی ہیں مہنگے تیلوں کا استعمال کرتی ہیں لیکن پھر بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا آلودہ ماحول مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کے بالوں کو بھی بے جان اور کمزور کر دیتے ہیں ماحول کا بہت اثر پڑتا ہے جذباتی دباؤ ڈپریشن بھی آپ کے بالوں کو بہت جلد کمزور کردیتے ہیں پتلے اور خراب بال صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں

کیونکہ جب آپ کی صحت اچھی ہوگی تو آپ کے بال بھی مضبوط ہوں گے اچھے ہوں گے اور اگر صحت کمزور پڑجائے گی تو آپ کے بال بھی کمزور پڑنا شروع ہوجائیں گے بہت ہی چھوٹی چھوٹی عمروں میں لوگوں کے بال جھڑ جاتے ہیں سفید ہوجاتے ہیں ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے صحت مند غذاوں کا استعمال ترک کردیا ہے بالوں کو صحت مند بنانے کے لئے آئرن اور وائٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے جیسا کہ پالک اور ان پھلوں کا زیادہ استعمال کریں جن میں وائٹامنز زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ وظیفہ آپ نے کس طرح سے کرنا ہے انشاء اللہ اس وظیفہ سے آپ کے بال ایسے بڑھنا شروع ہوجائیں گے ایسے مضبوط ہوجائیں گے ایسے لمبے ہوجائیں گے کہ آپ نے پہلے کبھی ایسا عمل ایسا طریقہ نہیں دیکھا ہوگا۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ کسی بھی شیمپو پر اول وآخر درود پاک پڑھیں اور اس کے بعدتین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں اور پھر 213 مرتبہ اللہ الباریُ الکبیرُ پڑھ لیجئے اس کے بعد اس پر دم کر لیجئے اور اس شیمپو کو استعمال کرتے رہئے انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم کے ساتھ آپ کے بالوں کے مسائل ختم ہوجائیں گے آپ کے بال لمبے اور گھنے ہونا شروع ہوجائیں گے۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.