دشمن ہمیشہ مغلوب ہو

اس درود شریف کے ورد سے دشمن ہمیشہ مغلوب ہو جاتے ہیں۔

لہٰذا اگر کسی کو کوئی دشمن بلاوجہ تنگ کرتا ہو تو وہ سات جمعہ کو بعد نمازِجمعہ 111 مرتبہ پڑھے انشاءاللہ دشمن مغلوب ہو گا

افطار کھجور کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے اور اسے کھانا سنت نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہے جو کہ جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یا یہ جسم میں حرارت بڑھانے والی چند بڑی غذاﺅں میں سے ایک ہے۔

تو کیا کھجور کو گرم موسم میں کھانا چاہئے یا کھائیں تو کتنی مقدار میں؟ مگر اس سے پہلے ڈان کے توسط سے یہ بھی جان لیں کہ انسانی صحت کے لیے کتنی فوائد کا حامل ہے۔ فوائد قبض سے نجات ملتی ہے جبکہ آنتوں کے دیگر عوارض کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

کھجور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی فائدہ مند ہے جس کی وجہ اس میں موجود متعدد منرلز کی موجودگی ہے۔

خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ذریعہ۔ جسمانی توانائی بڑھانے میں مددگار۔ دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ہیضے کے علاج میں ممکنہ مددگار۔ اور یہ تو بس چند فوائد ہیں، یہ صحت کے لیے اور بھی متعدد فوائد کا حامل پھل ہے۔تو کیا اسے گرمیوں میں کھانا چاہئے؟

ماہرین طب کے مطابق یقیناً کھجور کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور اسی لیے یہ سردیوں میں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے، تاہم گرمیوں میں بھی اسے کھایا جاسکتا ہے مگر دن بھر میں 2 یا 3 سے زیادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پھل گرمیوں کے لیے بھی بہترین ہے مگر اعتدال اس کے استعمال کے لیے کنجی ہے، اسے کھانے کے حوالے سے متوازن سوچ کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے نہ صرف جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے بلکہ دیگر مسائل جیسے معدے میں درد وغیرہ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ تو افطار میں 2 یا 3 سے زیادہ کھجور کھانے سے گریز کریں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.