مرد کی محبت تب ختم ہوتی ہے جب عورت مرد کو ۔۔۔؟

کسی بھی ایسے شخص پر اعتماد مت کرو جو اپنے خلوص کی قسمیں کھاتا ہو۔کامیاب لوگ اپنے ہونٹو ں پر ہمیشہ دو چیزیں رکھتے ہیں ،خاموشی اور مسکراہٹ ،خاموشی مسائل سے دوررہنے کے لئے اور مسکراہٹ مسائل کے حل کے لئے۔جو اپنی غرض کے لئے تم سے دوستی رکھے اس کی دوستی سے ہٹ جاؤ۔صرف پیسہ ہی رزق نہیں بلکہ عقل ،ادب ،اولاد اور علم بھی رزق ہے،اور اس سے بڑی بات کہ بہترین دوست بھی رزق میں شامل ہے۔اخلاق ایک دکان ہے اور زبان اس کا تالا ،تالا کھلتا ہے

تو معلوم ہوتا ہے کہ دکان سونے کی ہے یا کوئلے کی۔چھوٹی سی غلط فہمی میں اتنا زہر بھرا ہوتا ہے کہ ہمارے سالوں پرانے رشتوں کو مارنے کے لئے کافی ہوتا ہے ،غلط فہمیوں کو پلنے مت دیں،ان کی جگہ نہ آپ کے دل میں ہے نہ دماغ میں،ان کی جگہ تو آپ کے قدموں کے نیچے ہے۔خود کادوسروں کے ساتھ مقابلہ کرنا چھوڑ دیں ،سورج ہو یا چاند اپنے اپنے وقت پر ہی چمکتے ہیں۔عزتِ نفس بہت قیمتی شے ہے،کوئی ہاتھ چڑوائے تو چھوڑ دیجئے۔اکیلے ہی لڑنی پڑتی ہے زندگی کی لڑائی ،لوگ صرف تسلی دیتے ہیں ساتھ نہیں ۔

اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہیں دالتا،بعض اوقات وہ ہمت بڑھانے کے لئے بوجھ ڈال دیتا ہے۔ مرد کی محبت تب ختم ہوتی ہے جب عورت مرد کو ہر وقت میسر رہتی ہے۔نوٹ:یہ بات صرف نکاح سے پہلے کی محبت کے بارے میں ہے۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.