حکیم لقمان سے پوچھا گیا موت سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ کون سا ہوتا ہےجو اب ملا جب کوئی انسان ؟؟

یہ وقت بھی عجیب “سوداگر” ہے “جوانی” کا لا لچ دے کر بچپن لے گیا اب امیری کا لالچ دے کر جوانی چھین رہا ہے۔ ہم وہ سارے کام پہلے کرلینا چاہتے ہیں جو ہمارے نفس کو پسند ہیں ،

اور وہ ساے کام زندگی کے آخری حصے کےلیے رکھ چھوڑ تے ہیں جو اللہ کو پسند ہیں۔ کوئی سخت دل پیدا نہیں ہوتا یہ دنیا والے نرمی چھین لیتے ہیں۔ اکثر لوگوں کے جب مقصد ختم ہوجاتے ہیں تو ان کا ضمیر جاگ جاتا ہے ۔ جب تک مفاد رہتا ہے ضمیر بھی سویا رہتا ہے۔ کل کی سوچ کو غلط سمجھ کر انسان آج کی سوچ پرناز کرتا ہے آنے والے کل میں یہ سوچ بھی غلط ہوسکتی ہے۔

جانور جب بھوکا ہو یا خطرے میں ہو تو انتہائی خطرنا ک ہوتا ہے جبکہ انسان جب پیٹ بھرا اور طاقتور ہوتو انتہائی خطرنا ک ہوتا ہے۔ انسان کے اردگرد ایسے بھی لوگ اپنوں کی شکل میں موجود ہوتے ہیں جو گلے لگ کر انسان کی جڑیں تک کاٹ دیتے ہیں۔ دل صاف نہ ہوتو ماتھے پر محراب نہیں دماغ ہوتا ہے۔ غلط بات پر جو واہ کریں گے اصل میں وہی لوگ تجھے تباہ کریں گے۔ اگر کوئی محبت کرنے والا شخص تم کو نصیحت کرنا چھوڑ دے تو سمجھ جاؤ کہ تم اس کی نظروں میں اپنی اہمیت کھو چکے ہو۔ جو لوگ اپنی سوچ نہیں بدل سکتے ہیں ۔ وہ کچھ نہیں بدل سکتے ۔

عورت کے ہمدرد صرف چارہیں باپ ، بھائی، شوہر اور بیٹا باقی کسی سے ہمدردی کی امید عورت کے لیے خطرنا ک ہے۔ جو مرنے سے پہلے آپ کو چھوڑ جائے اسے مرا ہوا ہی سمجھیں اذیت سے جلد نکل آئیں گے ۔ دعا کے مقام پر دعا دینا اپنی جگہ، بددعا کے مقام پر دعا دے جانابڑی فقیری ہے۔ بعض خواہشات کا مرجانا ہی اچھا ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ نہیں مرتیں۔ تو وہ ہمیں ماردیتی ہیں۔ تعلقات اکثر قصور سے نہیں ذہن کے فتور سے خراب ہوتے ہیں۔ ضرورت کی چیز جب ضرورت سے زیادہ ملے تو غیر ضروری ہوجاتی ہے۔ کبھی کبھی کامل شخص کی تلاش میں ہم سچے انسان کو کھو رہے ہوتے ہیں ۔

کیونکہ کامل ہونا ایک تصور اور سچا ہونا ایک حقیقت ۔ رشتے کا تقاضا اس بات میں نہیں کہ کوئی تمہیں مکمل کردے لیکن کوئی تو ایسا ہونا چاہیے جس کے ساتھ تم اپنے ادھورے پن کو بانٹ سکو۔ اس بات کا یقین رکھو کہ جنہوں نے آپ کو بے سکون کیا ہے، وہ پرسکون ہونے کی جتنی بھی اداکاری کرلیں سکون میں وہ کبھی بھی نہیں رہ سکتیں کچھ لوگ آپ سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنا وہ آپ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

جہاں ان کا مفاد ختم ہو اوہاں ان کی محبت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ دنیا کا سب سے مشکل کام اس بات کی وضاحت کرنا ہے کہ آپ کسی کے ساتھ کتنے سچے اور مخلص ہیں۔ ضمیر زندہ ہوتوکسی کے آنسو پونچھنے سے بھی سکون میسر ہوتا ہے اور اگر مردہ ہوتو عبادتیں بھی سکون نہیں دیتیں ۔ کسی سے بدلہ لینے کی ضرورت نہیں ، تقدیر پر چھوڑدو، جنہوں نے آپ کے لیے کنواں کھودا خود ہی اس میں گریں گے ۔ اور اگر وقت نے وفا کی تو آپ کو وہی لوگ اپنے ہاتھوں کھودے کنواں میں گرتے نظر آئیں گے۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.