واقعہ حضرت یعقوب علیہ السلام

قصہ یہ ہوا کہ حضرت یعقوب علیہ السلام کو عرق النساء کا مرض تھا، آپ نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ اس سے شفا دیں تو سب سے زیادہ جو کھانا مجھ کو محبوب ہے اس کو چھوڑ دوں گا، ان کو شفا ہوگئی، اور سب سے زیادہ محبوب آپ کو اونٹ کا گوشت تھا اس کو ترک فرمادیا۔(اخرجہ الحاکم وغیرہ بسند صحیح عن ابن عباس کذافی روح المعانی وااخرجہ الترمذی فی سورۃ الرعد مرفوعاََ)(معارف القرآن جلد 2 صفحہ 112، سورہ ال عمران: آیت 93)حضرت زید بن ھارثہؓ اپنا ایک کھوڑا لئے ہوئے ھاضر خدمت ہوئے اور عرض کیا کہ مجھے اپنی املاک میں یہ سب سے زیادہ محبوب ہے میں اس کو اللہ کی راہ مین خرچ کرنا چاہتا ہوں۔

آپ نے اس کو قبول فرمالیا، لیکن ان سے لے کر انھی کے صاحبزادے اسامہؓ کو دے دیا، زید بن حارثہ اس پر کچھ دلگیر ہوئے کہ میرا صدقہ میرے ہی گھر میں واپس آگیا، لیکن آنحضرت ﷺ نے ان کی تسلی کے لئے فرمایا کہ اللہ نے تمھارا یہ صدقہ قبول کر لیا ہے۔(تفسیر مظہری بحوالہ ابن جریر و طبری وغیرہ)حضرت فاروق اعظم رصی اللہ عنہ کے پاس ایک کنیز سب سے زیادہ محبوب تھی، آپ نے اس کو لوجہ اللہ آزاد کریا۔اسی طرھ حجرت عبداللہ بن عمرؓ کے پاس ایک کنیز تھی جس سے وہ محبت کرتے تھے، اس کو اللہ کے لئے آزاد کردیا۔(معارف القرآن جلد 2 صفحہ 107، سورہ ال عمران: آیت 96)

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.