بال لمبے کرنے کا وظیفہ

اس عمل کے لیے سرسوں کا تیل یا کوئی آملہ کا تیل استعمال کر سکتے ہیں آج کل لوگ تیل کا استمعال بہت کم کرتے ہیں لازمی نہیں کہ آپ دن پہ یہ تیل استعمال کریں شام کے وقت بھی لگا سکتے ہیں لیکن یہ خیال کریں کہ جب آپ تیل لگائیں گے بالوں کو دھوئیں گے۔تو وه پانی گٹر میں نہ جائے وه پانی آپ محفوظ کر لیں گے کہ پہلے اپنا سر دھو لیں بعد میں آپ غسل کر لیں تو وه پانی باہر جو بھی كیارياں یا پودے ہوں گے۔ان میں ڈال دیں گے اگر پودے یا كیارياں نہیں ہوں گی تو دیوار پہ ہلکا ہلکا پانی کو چھڑ ک دیں گے کوئی بھی تیل جو آپکو پسند ہے وه لے لیں گے تو اس کے بعد اس تیل کی جو شیشی ہو گی یا بوتل ہوگی اسکا ڈھکن کھول کر اپنے سامنے رکھیں۔

اور با وضو ہو کر قرآن پاک کھولیں ۔ قرآن پاک کا پا رہ نمبر ٢٤ کی سورت حم السجدہ کی آیت نمبر ۴۴ کا ٹکڑا قل ھو للذین امنوا ھدی وشفاءپڑھنا ہے اس آیت کے اول آخر پر ١١، ١١ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اور پھر تیل کے اوپر دم کر دیں آپ نے اس آیت کو121 مرتبہ پڑھنا ہے اور پھر 21 دن تک مسلسل آپ اس تیل کو شام کو یا رات کو سوتے وقت لگا لیں اور صبح اٹھ کر اپنے بالوں کو دھو لیں اس کے دوران آپ نے ناغہ نہیں کرنا۔اگر آپ چاہیں تو ٢١ دن کے بعد بھی با قا عدہ استمعال سکتے ہیں اگر یہ تیل ختم ہو جائے اور آپ دوبارہ عمل کرنا چاہیں بھی تو کر سکتے ہیں اس عمل کے زریعے انشاءلله اگر آپ کے بال چھوٹے ہیں تو لمبے ہو جائیں گے اور خواتین عمل کرتے وقت جیسے بالوں کی نیت کریں گی ویسے ہو جائیں گے یقین ہو تب یہ عمل کریں ٢١ دن بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بال پہلے سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.