ایک بیوی والا شخص جوانی ہی میں بوڑھا ہوجاتا ہے، ماہرین کی اس بات میں کتنی حقیقت ہے؟ جانیں

سیانوں کا قول ہے کہ مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا ہے لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ بوڑھا نظر آنا اور بڑھاپا محسوس کرنا دو مختلف باتیں ہیں ۔ انسان کی اور خصوصاً مرد کی عمر اتنی ہی ہوتی ہے جتنی وہ اس کو محسوس کرتا ہے- اسی وجہ سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ مرد بوڑھا نہیں ہوتا ۔امریکی ماہرین کا یہ خیال ہے کہ کوئی بھی انسان اگر کسی ایک جگہ

زيادہ دیر تک بیٹھا رہے تو اس سے وہ جلد بڑھاپے کا شکار ہو سکتا ہے – جس کی ایک بیوی ہو وہ جوانی میں بوڑھا ہو جاتا ہےیہ ایک ایسا متنازعہ جملہ ہے جو کہ حالیہ دنوں میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس جملے کو بو علی سینا سے منسوب کر کے شئير کر رہے ہیں- اب یہ جملہ حقیقت میں بو علی سینا کا ہے یا نہیں اس حوالے سے تو تصدیق ممکن نہیں ہو سکی مگر عام حالات کو دیکھتے ہوئے یہ جملہ کچھ ایسا غلط بھی نہیں لگ رہا ہے- اس جملے کی حمایت میں جو حالات سامنے آرہے ہیں ہم آپ کو اس حوالے سے بتائيں گے- 1: مایوسی بڑھ جاتی ہے زندگی چلتے رہنے کا نام ہے اور اگر یہ رک جائے تواس کا جمود بالکل اس طرح ہو جاتا ہے جس طرح کسی تالاب کا ٹہرا ہوا پانی رکے رہنے کے سبب گندہ ہو جاتا ہے- اسی طرح ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ مرد اگر ایک ہی شادی کرتا ہے تو ایک وقت کے بعد اس کی زندگی بھی اسی جمود کا شکار ہو جاتی ہے اور وہ خوشی کے بجائے مایوسی کا شکار رہنے لگتا ہے جو کہ اس کے لیے مختلف بیماریوں کا باعث ہو جاتا ہے- 2: محنت کرنے کی عادت کم ہو جاتی ہے ایک ہی شادی کرنے والے افراد کے اوپر ذمہ داریوں کا بوجھ کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کے اندر محنت کرنے کا جذبہ کم ہو جاتا ہے جو کہ بڑھاپے کی ایک اہم نشانی ہے وہ کام کرنے سے اکتانے لگتا ہے اور تھوڑی سی محنت کے بعد ہی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے جس کے سبب بڑھاپا اس کے اعصاب پر طاری ہو جاتا ہے- 3: غصہ زيادہ کرتا ہے ایک ہی شادی کرنے والے افراد زیادہ غصہ کرنے لگتے ہیں اور ان کی خوش مزاجی کہیں رخصت ہو جاتی ہے-

زیادہ غصہ ان کی عمر کو کھانے لگتا ہے اور وہ بوریت اور اکتاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور زيادہ غصہ کرنے کے سبب ان کا بلڈ پریشر مستقل ہائی رہنے لگتا ہے جس کے سبب وہ بہت ساری دوسری بیماریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں- 4:اپنی ذات سے لا پرواہ ہو جاتا ہے ایک ہی بیوی رکھنے والے شوہر ذمہ داریوں کے سبب اور زندگی میں ہونے والی یکسانیت کے سبب اپنی ذات سے لا پرواہ ہو جاتے ہیں ان کے اندرکچھ نیا کرنے کی امید ختم ہونے لگتی ہے اس وجہ سے وہ اپنی ذات سے لا پرواہ ہو جاتے ہیں اور یہ لاپرواہی ان کو جلد بڑھاپے کا شکار کر دیتی ہے- 5: فیصلہ کی قوت کم ہو جاتی ہے اللہ تعالیٰ نے مرد کو دوسری شادی کی اجازت اس بات سے مشروط کی ہے کہ وہ دونوں میں انصاف رکھ سکے اس سے اس کی فیصلہ سازی کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ ایک ہی شادی کرنے والے فرد کے اوپر ایسی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی جس سے اس کی قوت فیصلہ کمزور ہو جاتی ہے-

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.