جاؤ میرا گھوڑا لے جاؤ مگر اپنا طریقہ واردات کسی کو نہ بتانا ورنہ

لاہور (ویب ڈیسک) اسلام علیکم دوستو آج ہم آپ کو ایک بہت ہی زبردست سبق آموز واقعہ لے کر آئے ہیں امید ہے کہ یہ آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ کوئی صاحب ثروت، رحمدل اور جواں مرد کو سرِراہ خاک نشیں معذور نے مدد کی صدا دی ، وہ گھوڑے سے اُترا، استفسار پر لاچار شخص نے بلکتے ہوئے اُسی طرف جانے کی استدعا کی جس سمت گھڑ سوار جا رہا تھا۔
جواں سال ورزشی جسم کے مالک نے اسےپلک جھپکتے میں زمین سے اُٹھا کر گھوڑے پر بٹھا دیا۔ خود سوار ہونے کیلئے رکاب میں پائوں رکھنا ہی چاہتا تھاکہ چشم زدن میں سوار نے گھوڑے کی باگیں کھینچیں ایڑھ لگائی اور یہ جا وہ جا گھوڑے کا مالک پریشان تو ہوا ہو گا مگر بدحواس نہیں تاہم گلا پھاڑ کر بولا۔ ’’سنو، گھوڑا تیرا ہوا، ایک بات سُن لو۔ نوسر باز راہزن جو اُس وقت گھوڑا زن تھا ، رکا، گردن گھما کے اسکی طرف متوجہ ہوا۔ مردِ دانا نے کہا۔ جائو گھوڑا لے جائو مگر کسی کو مت بتانا، تم نے کس طرح دھوکے سے گھوڑا اڑایا ہے۔ سننے والے کبھی معذور و بے بس راہگیروں پر ترس نہیں کھائیں گے۔ مردِ ناداں کے نہاں خانے میں کہیں انسانیت کی رمق تھی جو کلبلائی اُس نے گھوڑا واپس کر دیا۔ مزید اچھی اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کریں اور اپنی قیمتی رائے کے بارے میں کومنٹس میں ضرور آگاہ کریں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.