میرااللہ اس وقت کیوں نہیں سنتاجب میں مانگتاہوں

اللہ کے نبی ﷺ یہ دعامانگا کرتے تھے: اللھم انی اسئلک حبک وحب من یحبک والعمل الذی یبلغنی حبک اللھم اجعل حبک احب الی من نفسی واھلی والماء البارد .یااللہ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتاہوں تومجھے اپنی محبت عطا کردے اور ہر اس شخص کی محبت عطا کردے جو تجھ سے محبت کرتا ہے

اور مجھے ایسے عمل کی توفیق عطا کر جو عمل تیری محبت تک پہنچادے۔اور یا اللہ!ت میرے نزدیک اپنی محبت سب سے زیادہ محبوب کردے یہاں تک کہ میری جان سے بھی زیادہ میں تجھ سے محبت کروں میں

اہل عیال سے بھی زیادہ تجھ سے محبت کروں اور میں ٹھنڈے پانی سے زیادہ تجھ سے محبت کروں۔یہ پیارے پیغمبر ﷺ کی دعا ہے اس کا مفہوم بڑا ہی وسیع ہے، بڑا ہی کشادہ ہے ،اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی محبت کا مل جانا وہ عظیم نعمت ہے جس شخص کو اللہ

تبارک وتعالیٰ کی محبت مل گئی پھر اس کااللہ تبارک وتعالیٰ کےساتھ تعلق جڑ جاتا ہے پھر اسے جو بھی بھلائی ملتی ہے،جو بھی خیر ملتی ہے،۔جو نعمت ملتی ہےاورجو انعام ملتا ہے تو فورا اس کاذہن محبوب یعنی اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف جاتا ہے پھر اس کاذہن اپنی صلاحیت کی طرف نہیں جاتا،اور اپنے

کمال کی طرف نہیں جاتا ،اور اپنی کارکردگی کی طرف نہیں جاتا بلکہ فورا اس کاذہن اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف جاتا ہے کہ یہ مجھے جو کچھ ملا ہے یہ بھلائی، یہ انعام ،یہ نعمت یہ سب اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے اور یہ ایک عظیم عقیدہ ہے کہ نعمت کے ملنے پر آدمی کاذہن فورا اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف جائے۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.