گوند کتیرا کے انمول فوائد

گوند کتیرا صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس میں بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر یہ گرمی میں جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔لُو لگ جانے کی صورت میں گوند کتیرا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے

اور اسے عام طور پر گرمی لگنے کی صورت میں پانی میں بگھو کر نرم کیا جاتا ہے اور ٹھنڈے شربت میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔گوند کتیرا دستوں کی بیماری میں بھی انتہائی مُفید ہے یہ نظام انہطام کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہےاوراس کا استعمال مردوں کی صحت پر انتہائی حیرت انگییز نتائج پیدا کرتا ہے۔

گوند کتیرا جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔یہ خواتین کی چھاتی کو بڑھانے والی ہربل ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، طبیب حضرات صدیوں سے اسے زچہ خواتین کی کمزوری دُور کرنے کے لیے خواتین کو کھلاتے ہیں کیونکہ کہ یہ زچہ اور بچہ دونوں کے لیے انتہائی مُفید ہے گوند کتیرے کا استعمال اس کو بہت سے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے

خاص طور پر سلاد کی ڈریسنگ میں ، مایونیز میں، ائس کریم کو گاڑھا کرنے میں، پوڈینگ میں اور لڈو بنانے میں اور کیک وغیرہ کی ڈریسنگ کیساتھ ساتھ بہت سے ڈرنکز میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔مزید استعمال گوند کتیرا لیدر کو پالش کرنے میں استعمال ہوتا ہے، یہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سلک کو رنگ دینے کے علاوہ مختلف کاسمیٹکس میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ میں اور سیگار کے پتے کو بند کرنے کے لیے بطور استعمال کیا جاتا ہے۔گوند کتیرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ یہ سانس کی نالی کو بند نہ کرے وگرنہ سانس کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے صبح کے وقت اسے گلاس میں پانی ڈال کے رکھ دیں اور شام کو جب آپ دیکھیں گے تو یہ گلاس پورا بھرا ہو گا اب اسے کسی پیالہ میں ڈال کر اس میں دودھ ڈال لیں اور میٹھا حسب ضرورت رکھیں اور جس کے ہاتھ پاؤں یا جسم گرم رہتاہے۔

اسے پلا دیں یا افطاری میں یہ مشروب استعمال کریں۔گوند کتیرا ایک خاردار درخت کا گوند ہے‘ اس درخت کے کانٹوں کی کثرت اور تیزی بہت مشہور ہے‘ یہ گوند پانی میں پھول جاتی ہے‘ اس کے پھولوں کی خوشبو ناگوار ہوتی ہے اس کو خوراک کو گاڑھا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس کا گوند ہی بطور دوا مستعمل ہے۔ یہ قبض کشا ہے‘ گوند کتیرا کا استعمال تقریباً سو سال سے ہورہا ہے

‘ اندرونی طور پر استعمال کرنے کیلئے اس کے ساتھ پانی کی زیادہ مقدار استعمال کرنی چاہئے دنیا میں اس کی پیداوار پچپن سو ٹن سالانہ ہے۔ ایک درخت سے ایک سال میں پانچ کلو گوند کتیرا ملتا ہے اس کو وزن کم کرنے والے نسخہ جات میں استعمال کیاجاتا ہے۔اس کے بہت ہی زیادہ فوائد ہیں ۔ ہمیں اسے اپنی زندگی میں شامل کر نا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.