شعبان کے پہلے عشرہ میں سونف کے دانوں پر ایک سورت پڑھ لو

اس تحریر میں ایک ایسا عمل پیش کیا جارہا ہے جو کہ سونف پر کیا جائے گا سونف ہر گھر میں موجود ہوتی ہے لیکن اس پر ایک مختصر سی سورت پڑھنا ہے

اور پھر سونف رکھ لینے ہیں اور پھر وہ آپ کی حاجات اور پریشانیوں میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ یہ بہت ہی اہم و مجرب عمل ہے اس کے بے پناہ فوائد ہیں جرمنی کے بہت سے لوگ جو جرمنی میں سونف کو بہت زیادہ اہم دیتے ہیں اس کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ اکابرین کا آزمودہ عمل ہے کرنا آپ نے یہ ہے کہ آپ نے تھوڑی سی سونف لے لینی ہے اس پر آپ نے سورہ یٰسین کو ایک بار پڑھ لینا ہے اور پھر ان سونفوں پر دم کردینا ہے سورہ یٰسین کے بارے میں حدیث مبارکہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو بھی صرف اور صرف اللہ کی رضا کی خاطر صبح اٹھتے ہیں سورہ یسین کو پڑھتا ہے تو اس کی تمام دن کی حاجات کو اللہ پاک پورا فرمادیتے ہیں خواہ وہ ہاتھ اٹھائے یا دل میں حاجات رکھے تو اللہ تعالیٰ پورے دن کی حاجات کو پورا فرماتے ہیں

تو آپ نے اسی حدیث کو سامنے رکھتے ہوئے اس عمل کو کرنا ہے کہ آپ نے اخلاص نیت کے ساتھ صبح کے وقت میں دوپہر کے وقت میں جب بھی آپ مناسب سمجھیں لیکن اخلاص کے ساتھ مکمل توجہ کے ساتھ آپ نے باوضو حالت میں اس کو پڑھنا ہے اس کو ایک مرتبہ پڑھ کر آپ نے سونف پر پھونک مارلینی ہے اس کے بعد آپ نے اس سونف کو کسی جار میں ی یا کہیں بھی اس کو رکھ دیجئے اب اس کو آپ نے کس طرح سے اپنے استعمال میں لانا ہے آپ نے اس کو چائے میں ڈال کر یا جوشاندہ بنا کر جس طرح سے بھی بچوں کو بھی پلا سکتے ہیں خود بھی پی سکتے ہیں تو انشاء اللہ آپ دیکھئے گا آپ کی جو بھی حاجت ہو گی پریشانی ہو گی اللہ پاک اس کو دور فرمائیں گے نیت آپ نے یہی کرنی ہے کہ حضور کے فرمان کی تعمیل میں یہ کھا پی رہا ہوں اور اسی لئے ہی میں نے یہ عمل کیا اور اللہ سے یہی دعا کرنی ہے

کہ پاک پرور دگار میری اس پریشانی کو میری اس حاجت کو پورا فرمائیں کیونکہ سونف کے حوالے سے بہت سے فوائد سائنسی تحقیق سے بھی ثابت ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور ہونے چاہئے یہ بچوں کے کئی امراض میں بھی بہت زیادہ مفید ہے اس لئے یہ بچوں کو بھی ضرور پلائیں دودھ میں سونف کو پکا کر بچوں کو پلانے سے ان کے پیٹ میں درد نہیں ہوتا گیس نہیں ہوتے اکثر چھوٹے بچوں کو یہ شکایت رہتی ہے تو آپ ان کو بھی سورہ یاسین والے یہ سونف دودھ میں پکا کر پلا سکتے ہیں آج کل چھوٹے بچوں میں نظر کی کمزور ی بھی بہت زیادہ ہوتی جارہی ہے تو یہ نظر کے لئے بھی بہت زیادہ مفید ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.