اگر آپ کی بھی گردن اکڑ گئی ہے تو اس کو صرف 60 سیکنڈز میں صحیح کریں اور پائیں مکمل ریلیف۔۔

رات کو سوتے وقت ہمیں اندازہ نہیں ہوتا اور ہم ایک ہی کروٹ سے سو جاتے ہیں۔ چونکہ دن بھر کے کام کاج کے بعد رات کو سونے کے لئے جب لیٹتے ہیں تو گہری نیند آ جاتی ہے اور ہمیں کچھ احساس نہیں رہتا کہ ہم کس کروٹ سو رہے ہیں۔ اور صبح جب سو کر اٹھتے ہیں تو گردن اکڑ جاتی ہے، گردن موڑیں تو وہ مڑتی نہیں ہے، پیچھے نہیں دیکھ پا رہے ہوتے جس کی وجہ سے کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا اور یوں ہم تھکاوٹ بھی زیادہ محسوس کرتے ہیں۔

بعض لوگوں کو گردن کے اکڑاؤ کی وجہ سے بخار بھی چڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں گردن کے اکڑاؤ کو صرف 60 سیکنڈ کی اس ورزش سے دور کریں اور خود کو فٹ بنائیں۔طریقہ: سب سے پہلے سیدھے کھڑے ہوجائیں اور اپنی گردن کے اس حصے پر ہاتھ رکھیں جہاں آپ کو درد ہے، یعنی درد اگر سیدھی طرف ہے تو کوشش کریں کہ سیدھا ہی ہاتھ اس درد کی جگہ پر رکھیں اور اگر بائیں طرف درد ہے تو بایاں ہاتھ درد کی جگہ پر اس طرح رکھیں کہ کچھ وزن جلد پر پڑے۔ اس پریشر کی وجہ سے گردن کے پٹھے کھلنے لگیں گے۔ دائیں یا بائیں جس طرف کی بھی درد ہے اس جگہ آپ انگلیوں یا انگھوٹے کی مدد سے زور دیں۔

اس سے تکلیف تو ضرور ہوگی مگر آہستہ آہستہ اکڑاؤ کم ہونے لگے گا۔ 30 سیکنڈ تک اس طرح زور دیتے رہیں۔ اب اپنی کمر کے بَل سیدھے لیٹ جائیں اور دائیں یا بائیں جس طرف اکڑاؤ ہے اس کندھے کے نیچے نیم گرم تولیہ گول کر کے رکھیں اور اپنے بازوؤں کو دائیں سے بائیں جانب حرکت دیں، پھر گردن کو دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں جانب حرکت دیں۔ لیجیئے 60 سیکنڈ میں گردن کی تکلیف کم ہوجائے گی اور اکڑاؤ بھی ختم ہوجائے گا۔ اس ورزش کو اگر آپ سورج کی دھوپ میں کریں گے تو اس کا ایک اور زبردست فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو دھوپ سے وٹامن ڈی بھی ملے گا اور یوں پٹھے بھی جلد کھلنے لگیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.