معدے کی تیزابیت ، گیس اور درد کا خاتمہ ، یہ چھوٹا سا وظیفہ کریں ، انشا اللہ کسی بھی دوائی کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑے گی

اکثر لوگ معدے کی شکایت کرتے ہیں کہ معدے میں تکلیف ہے بڑے تو بڑے بچوں کے معاملے میں بھی سنا ہے کہ بچے بھی اکثر معدے کی تکلیف کا ذکر کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ماں باپ بڑے پریشان ہوجاتے ہیں اس میں ایک تو یہ ہماری اپنی بہت بڑی غلطی ہوتی ہے کہ غذائیں ایسی استعمال کرتے ہیں جو معدے کے لئے بوجھل ہوتی ہیں ثقیل ہوتی ہیں معدے کے اوپر اثر پڑتا ہے جو معدے کو کمزور کردیتی ہیں اور بچے بھی آج کل ایسی چیزیں دوکانوں سے خرید کر کھاتے ہیں جو ناقص چیزیں ہوتی ہیں

ناقص آئل ان کے اندر ہوتا ہے وہ بظاہر تو بڑی چٹ پٹی ہوتی ہیں بچے بڑے خوش ہوتے ہیں لیکن ان ساری چیزوں کا معدے کے اوپر اثر پڑتا ہے جس سے معدہ کمزور ہوجاتا ہے پہلی بات تو یہ ہے کہ احتیاط کرنی ہے یہ تو خود کریں گے تب ہوگا اور اگر کسی کو تکلیف ہے معدے کی وہ بڑا ہے یا چھوٹا ہے مرد ہو یا عورتیں ہوں ان کے لئے ایک مختصر سا وظیفہ بھی ہے سورہ قدر فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھیں اور اس کے اول آخر سات سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر پانی پر دم کردیں اور وہ پانی نہار منہ پی لیجئے اتنا پانی رکھیں جتنا آپ پی سکیں پورا گلاس پی سکیں تو پورے گلاس پر دم کرلیجئے آدھا پی سکیں آدھے پر کیجئے اور اگر گھر میں کئی مریض ہیں تین چار ہیں تب بھی اکٹھا دم کرسکتے ہیں کوئی زیادہ پانی لیے لیجئے تا کہ وہ سارے پی لیں یہ طریقہ بھی ہے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جتنے مریض ہیں وہ سارے اپنا علیحدہ علیحدہ پڑھ لیں تب بھی ٹھیک ہے یعنی اس میں کوئی تنگی نہیں سہولت ہے اور یہ عمل صرف سات دن تک آپ نے کرنا ہے

روزانہ فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ قدر پڑھ کر اول آخر سات سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر دم کرلیں اور روزانہ اسی طرح دم کرکے نہار منہ وہ پانی پئیں انشاء اللہ سات دن میں معدے کی تکلیف ختم ہوجائے گی یہ تکلیف آپ کو دوسرے اور تیسرے دن ہی ختم ہوتے ہوئے نظر آئے گی آپ کی تکلیف میں کمی نظر آئے گی مکمل جب سات دن پورے کرلیں گے انشاء اللہ مکمل طریقے سے معدے کی تکلیف کا آرام آجائے گا اللہ نے اپنے کلام میں بڑی طاقت رکھی ہے صرف یقین سے کریں یقین میں کمزوری نہیں ہونی چاہئے تو انشاء اللہ آپ کو فائدہ ہوگا اللہ رب العزت یہ مختصر اور آسان وظیفہ جو اس بیماری میں مبتلا ہیں ان کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.