آپ ﷺ نے فرمایا نیند سے اُٹھتے ہی یہ دعا پڑھ لیں، مشکل سے مشکل حاجت پوری ہوگی انشا اللہ

موسم سرما کا آغاز ہر جانب شروع ہوچکا ہے اس موسم میں دن چھوٹے ہوجاتے ہیں اور راتیں بہت بڑی انہی راتوں میں انسان رات کو پیاس بجھانے کیلئے اور کبھی واش روم جانے کیلئے یا آنکھ کھل جانے کیوجہ سے اُٹھ جاتا ہے کسی نہ کسی کو کسی بحانے سے اُٹھنا لازمی پڑتا ہے اس موسم میں ہم سے ایسا کوئی نہیں جس کی رات کے وقت آنکھ نہ کھلتی کسی نہ کسی پریشانی کیوجہ سے انسان جب سائیڈ بدلتا ہے تو بعض اوقات آنکھ کھل ہی جاتی ہے ۔

اگر یہ دعا پڑھ لیں تو انشاء اللہ سارے غموں اور دکھوں کا مداوا ہوسکتا ہے کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہےآج نبی پاک ﷺ کی بتائی ہوئی دعا آپ کو بتادینا چاہتا ہوں جس میں سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا سنن ابن ماجہ کی احادیث نمبر 3898ہے جس میں آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ رات کو اگر آنکھ کھل جائے تو یہ دعا پڑھ لو تو جوبھی دعا مانگو گے وہ قبول ہوگی آج تفصیل سے اس دعا کی برکات اور فضائل بتائیں گے ۔اکثر میرے بھائی بہن کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں دنیا میں ہر غریب نیک وبد کو قدرت کے قانون کے تحت دکھوں غموں اور پریشانیوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے ۔ یہ دنیا مصیبتوں،پریشانیوں،اور غموں کا گھر ہے بعض لوگ اولاد کی نافرمانی کیوجہ سے پریشان ہیں بعض خواتین اپنے خاوند کی بے راہ روی کے متعلق غمگین رہتے ہیں۔ایسے تمام غموں سے ہمیشہ کیلئے نجات چاہتے ہیں جب کسی مصیبت وپریشانی وغم میں مبتلا ہوجائیں تو آپ کو چاہیے کثرت کے ساتھ توبہ واستغفار کریں۔یعنی فوراً اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کریں اور سچے دل سے توبہ کریں گناہوں کو چھوڑنے کا عہد کریں انسان پر پڑنے والے مسائل اس کے اعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں جس کی قرآن کریم نے بھی تاعید کی ہے تم تک جو بھی مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی وہ بہت سی باتوں کو معاف بھی کردیتا ہے ۔

ان لمبی راتوں میں جو گناہ ہوئے ان سے معافی مانگیئے اپنے دکھڑے اپنے اللہ کے حضور پیش کریں وہ بہت بڑا غفور ورحیم ہے ۔ آپ کے معافی مانگتے ہی وہ آپ کے سارے غموں اور پریشانیوں کو بھی ختم کردے گا ۔ اور ساتھ ساتھ گناہوں کو بھی معاف کردے گا ۔ آپ کی جب رات کو آنکھ کھل جائے تو پیارے آقاﷺ یہ بتائی ہوئی دعا پڑھنے کا بھی اہتمام کریں جس میں آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص رات میں اُٹھے اور اسے غنودگی کی حالت میں یہ دعا پڑھے ۔ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیِِ قدیر سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم رب اغفرلی۔پھر اس کے بعد جو دعا بھی اللہ تعالیٰ سے مانگے گا انشاء اللہ وہ دعا ضرور قبول ہوجائیگی اللہ تعالیٰ کی رحمت بندے کو اپنی رحمت دینے کیلئے بہانے تلاش کررہی ہوتی ہے ۔ بندے کو یہ چاہیے وہ اللہ کی رحمت کی جانب متوجہ ہے ۔ اسے اپنی پریشانیاں اور دکھ سنائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.