سانس پھولنا اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا کس چیز کی علامت ہے ؟

اگر دل کی دھڑکن کے تیز ہونے کے ساتھ چکر آئیں بے ہوشی آئے بولنے میں کوئی مسئلہ ہو کسی طرف جسم کا سن ہوجانا یا جسم کی کمزوری ہوجانا تو یہ وارننگ سائنز ہوتے ہیں ۔دل کی دھڑکن کا زور سے محسوس ہونا یہ ایک ایسا عمل ہے جو کہ بہت لوگوں کو ہوتا ہے اس کو تین طرح تقسیم کیا جاسکتا ہے ایک وہ ہے جو ویسے ہی دل کی دھڑکن تیز ہے یا زور سے محسوس ہورہی ہے لیکن کوئی ایسی سیرئس بیماری نہیں ہے پھر اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہے جس میں کچھ ایسی بیماریاں ہیں جن کے ساتھ دل کی دھڑکن بے ترتیب بھی ہوسکتی ہے اور زور سے محسوس ہوسکتی ہے اور پھر کچھ دل کی اپنی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن یا ربط میں مسئلہ ہوسکتا ہے ۔سب سے زیادہ جو بنیادی فیکٹر ہے وہ ہے انگزائیٹی یا گھبراہٹ یا ڈر محسوس ہونا یا خوف محسوس ہونا بے چینی ہونا جس کے ساتھ یہ ایک نارمل ریسپونس ہے

باڈی کا کے دل کی دھڑکن تیز محسوس ہونے لگ جاتی ہے زور سے محسوس ہونے لگ جاتی ہے ۔کچھ ایسی بیماریاں ہیں جسم میں کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز محسوس ہوسکتی ہے جیسے تھائی رائیڈ کی بیماری ہے اگر تھائی رائیڈ ہارمونز آپ کے جسم میں زیادہ ہیں تو وہ دل کی دھڑکن کو تیز کردیتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ میں خون کی کمی ہے یا آکسیجن کی کمی ہے تو اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے اگر آپ میں ڈی ہائیڈریشن کی علامات ہیں یہ کسی بھی وجہ سے ہوسکتی ہے پانی کی انٹیک بہت کم ہے یا آپ کو پاخانے کے ساتھ نمکیات و پانی کی کمی ہورہی ہے یا بہت زیادہ الٹی آرہی ہے تو اس کے ساتھ آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے تو گھبراہٹ اور دل کی دھڑکن کا مسئلہ ہوجاتا ہے اس کے علاوہ بھی کچھ بیماریاں ہیں جو دل کے ربط کو بے ترتیب کرسکتی ہیں جس میں الیکٹرولائٹس امبیلنس بھی ہوسکتا ہے یہ وہ بیماریاں ہیں جو دل کے علاوہ ہیں جو آپ کی دھڑکن کو متاثر سکتی ہیں تیسرے نمبر پر وہ وجوہات آتی ہیں جو دل سے متعلقہ ہیں

اب جب دن سے متعلقہ ہیں تو دل کے ربط میں یا الیکٹریکل سسٹم یا سرکٹ ہے دل کا اس میں کوئی مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز بھی ہوسکتی ہے اس میں ارریگولیریٹی بھی آسکتی ہے کچھ والو کی تنگی ہوتی ہے اس کے ساتھ بھی ہوسکتی ہیں کچھ ادویات بھی ایسی ہیں جو آپ کے دل کی دھڑکن کو تیز کرسکتی ہیں جس میں نزلہ کی دوائیں فلو کی دوائیں یا کئی دفعہ سانس کی نالیوں کی دوائیں استعمال کرنے سے بھی دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے بہت زیادہ کیفین چائے یا کافی کا استعمال بھی دل کی دھڑکن تیز ہونے کا باعث بن سکتا ہے سو اگر آپ کو یہ علامات ہیں دل کی دھڑکن تیز محسوس ہوتی ہے گھبراہٹ ہوتی ہے یا اس کے ساتھ سانس پھولتا ہے تو سب سے پہلے تو جس دوران آپ کو دل کی دھڑکن تیز محسوس ہو اس وقت آپ اپنا ای سی جی کا ٹیسٹ کرائیے اس سے ہمیں معلوم ہوجاتا ہے کہ دل کا ردھم کیسا ہے اور ریٹ کیا ہے اور یہ ہمیں آگاہ کرتا ہے کہ انسان کو کس قسم کی پرابلم ہے اور پھر آپ کا ڈاکٹر آپ کو اس کے مطابق مشورہ دے سکتا ہے اس کے علاوہ اگر دل کی دھڑکن کے تیز ہونے کے ساتھ چکر آئیں بے ہوشی آئے بولنے میں کوئی مسئلہ ہو کسی طرف جسم کا سن ہوجانا یا جسم کی کمزوری ہوجانا تو یہ وارننگ سائنز ہوتے ہیں ان کو کبھی اوور لُک نہ کیجئے اور فورا ڈاکٹر سے رابطہ کیجئے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.