ربِ کعبہ کی قسم ! اثر ہوتا اپنی آنکھوں سے دیکھیں

وظائف سے قبل غور فرمائیے کہ ہماری زبانوں میں تاثیر کیوں نہیں؟ ہم چالیس اور نوے دن کے عمل کرتے ہیں مگر نتیجہ صفر، کیوں؟ ہماری ایک پریشانی ختم نہیں ہوتی تو دوسری نازل ہو جاتی ہے، کیوں؟ کوئی اولاد سے بیزار ہے، کوئی اولاد کی طلب میں مارا مارا پھر رہا ہے، کوئی والدین کے رویوں سے تنگ، مال، جان، معاشرہ، رشتہ داری اور دنیا داری سے تکلیف وجہ صرف ایک ہے کہ ہم فنا اور بقا میں فرق نہیں کر رہے، ہم ان رشتوں، کاموں اور معاملوں کو ترجیح دیتے ہیں جو عارضی ہیں، جو فنا ہو جائیں گے، اس دنیا کے لئیے توانائی صرف کر رہے ہیں مگر اس دنیا کے لئے کچھ نہیں جہاں ہمیشہ رہنا ہے، دنیا کے لالچ، سٹیٹس، مرتبہ، ظاہری حسن و جمال اور دنیا کی درجہ بندی نے نکاح میں رکاوٹ، گھریلو اخراجات میں اضافہ، رشتوں سے محبت ختم اور اللہ تعالٰی کی بارگاہ سے دور کر دیا ہے۔

ہم حلال اور حرام کے تمیزات کو سمجھتے ہیں مگر عمل نہیں، ہم سچ اور جھوٹ کا فرق جانتے ہیں مگر منافقانہ اور جھوٹے قول کہتے ہیں، غیبت جو زنا سے بد تر گناہ ہے وہ اکثر ہم سے سرزد ہوتا ہے، ساس بہو، نند، دیور، جیٹھ ، جیٹھانی اور بھابھی بھائی کی ناچاقیاں بھی ہماری زبان کے غلط استعمال اور ذاتی عناد کی وجہ سے ہی برپا ہوتی ہیں۔ اب ایسی زبان جو ہر وقت بد کلامی میں مصروف رہے اس میں تاثیر باقی رہے گی؟؟؟ یہی سمجھنے کی بات ہے۔ جس دن زبان نے برے قول، جھوٹ اور منافقانہ طرزِ عمل چھوڑ دیا اس دن آپ کی زبان سے جو لفظ نکلے گا وہ قول حق ہو گا اور اس زبان سے مانگی گئی کوئی دعا رد نہیں ہو گی۔اب وہ عمل حاضر ہے جس کا آپ کو شدت سے انتظار تھا، یہ بابرکت وظیفہ مدینہ طیبہ کی مقدس سرزمین سے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں،

کاروبار میں بندش، ملازمت، نکاح میں رکاوٹ، قانونی و عدالتی مسائل یا زندگی میں کوئی بھی حاجت در پیش ہو تو اس پر عمل کیجئیے، اگر کسی پر جادو ، آسیب یا بد اثرات ہوں تو وہ ہمارا جادو کی کاٹ والا عمل بھی ساتھ کر لے۔پہلی ترکیب خاص ان لوگوں کے لئیے ہے جو چالیس دن بغیر ناغہ کیئے جاری رکھ سکیں، کلام و طعام میں حد درجہ پرہیز کر سکیں، حرام اور خلافِ شرع امور سے بچیں۔ مقررہ وقت اور مقررہ جگہ پر ہی عمل کریں۔ ناغہ کی اور سستی کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں ۔ یہ عمل مرد حضرات ہی کر پائیں گے کہ خواتین کے لئیے چالیس دن مشکل ہے۔ عمل شروع کرنے سے قبل تین دن مسلسل روزے رکھیں۔ ان تینوں دنوں میں بکثرت استغفار و درود پڑھیں۔ یہ عمل اسلامی مہینہ کہ چار تاریخ سے چودہ تاریخ کے درمیان میں شروع کریں اور پھر چالیس دن جاری رکھیں۔

ہر روز عشاء کی نماز کے بعد دو رکعات نمازِ نفل قضائے حاجات کے پڑھیں، اس کے بعد ایک تسبیح درود شریف کی، پھر 3125 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں، یوں چالیس دن میں اس کی تعداد سوا لاکھ ہو جائے گی۔ 40 دن کے بعد روزانہ 786 مرتبہ یا 101 مرتبہ یہ عمل ساری زندگی جاری رکھیں۔ ہر روز عمل کے بعد اس کا ثواب سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم، خلفائے راشدین، اہل بیت اطہار اور حضور غوث الاعظم الشیخ عبدالقادر جیلانی رضوان اللہ علیہم کو پیش کریں اور اپنی حاجت کی برآواری کی دعا کریں۔ بہت مناسب اور بہتر ہو گا کہ یہ عمل شروع کرنے سے قبل مجھے کال کر لیں تاکہ بہتر انداز میں آپ کی رہنمائی کی جا سکے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.