دانت میں کیڑا لگ گیا ہو یا دانت میں درد ہو

آج میں آپ لوگوں کے ساتھ چھوٹی سے ریمیڈی شیئر کر نے جا رہی ہوں اور وہ ریمیڈی ہے دانتوں میں کیڑا جو لگ جاتا ہے ۔ اس کو دور یا ختم کرنے کی ریمیڈی۔ دوستو!! آج کل یہ مسئلہ عام ہوتا جا رہا ہے۔ ہر دوسرے شخص کے دانتوں میں کیڑا لگا ہوا ہوتا ہے تو اس کیڑے لگنے کی وجہ سے وہ بہت پریشان حال ہوتا ہے۔ اور وہ بہت تکلیف میں بھی ہوتا ہے۔ اسے سمجھ نہیں

آ رہی ہوتی کہ میں کیا کروں۔ آخر کار وہ یہ کام کرتا ہے کہ وہ جاتا ہے اور اپنا دانت نکال کر آ جاتا ہے۔ اب آپ ہی بتائیے دوستو!!! کہ ہر دانت کو جس دانت کو کیڑا لگے گا۔ اس دانت کو آپ نکلوانے کے لیے چلے جائیں گے بالکل نہیں نا۔ اور یہ طریقہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ اس بیماری کا، اس پیچیدہ مسئلے کا حل کیا جائے ۔

تو اسی حل کے ساتھ میں حاضر ہوئی ہوں آپ کی خدمت میں۔ بہت ہی خاص نسخہ ہے۔ کیو نکہ ہمارے گھر میں جس کو بھی دانت میں درد ہوتا ہے ۔ وہ یہی نسخہ استعما ل کرتا ہے ۔ تو میرا جی چا ہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کروں۔ یہ میرے پاس ہے سرسوں کا تیل۔ یہ ہر گھر میں مو جود ہوتا ہے۔ یہ سرسوں کے تیل سے دانتوں کے کیڑے کا علاج کر یں گے۔

اس کے لیے ہمیں چاہیے چار سے پانچ چمچ چاہیے سر سوں کا تیل ۔ اور یہ ہے پھٹکڑی ۔ یہ پنساری کی دکان سے با آ سانی مل جائے گی۔ اس کا پاؤڈر بنا لیں۔ اور اس کو گر ینڈ کر لیں۔ اسے چھان کر الگ کر لیں۔ اب اس تیل میں آپ پھٹکڑی کا پاؤڈر ڈال لیں ایک چمچ۔ کیڑا لگنے کی بہت ہی اچھی دواء ہے۔ چمچ کی مدد سے اسے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

یہ آپ کے دانتوں کے لیے بہت ہی زیادہ مفید چیز بن گئی ہے۔ اب آپ نے کیا کر نا ہے۔ آپ نے کر نا ہے کہ آپ نے روئی کی مدد سے جہاں آپ کے دانت میں کیڑا لگا ہو۔ وہاں لگا دیں۔ اور آہستہ سے لگا ئیں تا کہ لگاتے وقت آپ کے دانت میں تکلیف نہ ہو۔ ایک گھنٹے کے بعد آپ کچھ بھی کھا سکتے ہیں ۔ کچھ بھی پی سکتے ہیں۔ اور اسے لگانے کا کوئی وقت فکس نہیں ہے۔ آپ اسے کسی بھی وقت دانتوں میں لگا سکتے ہیں۔

یہ دانتوں میں کیڑے کی وجہ کو بہت ہی جلدی اور بہت ہی زیادہ آرام کے ساتھ دور کر دے گا۔ اس کو لگانے کے بعد آپ کچھ بھی کھا سکتے ہیں اور کچھ بھی پی سکتے ہیں۔ انشاء اللہ اس نسخے سے آپ کو فائدہ ہو گا۔ آپ اس نسخے کو آ زما ئیے اور انشاء اللہ تعالیٰ اس نسخے سے فائدہ بھی اٹھائیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.