نبی کریمﷺ کا ارشاد مبارک فجر کی نماز کا خاص وظیفہ

فجر کی نماز خاص وظیفہ یہ کرنے میں بہت آسان ہوگا لیکن اس کا اجربہت زیاد ہ ملے گا ۔ فجر کی نماز جس کی ہم کوئی پرواہ نہیں کرتے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم نماز چھوڑ دیتے ہیں ۔اگرہمیں معلوم ہوجائے ہمیں اس پر کیا نقصان ملتا ہے اور ادا کرنے پر کیا ثواب ملتا ہے ۔ لیکن ہمارے یقین کی کمی ہوتی ہے کہ ہم نماز چھوڑ دیتے ہیں۔فرمایا کہ جو ایک بھی نماز چھوڑ دیتا ہے وہ ایسے ہوجاتا ہے کہ اس سے مال ودولت بیوی بچے سب کچھ چھین لیا گیا ہو ۔نماز چھوڑنے کا کتنا بڑا نقصان ہے ۔

جو آدمی فجر کی نماز پڑھتا ہے وہ یہ سمجھ لے اس کے ہاتھ میں رحمان کا جھنڈا ہوتا ہے ۔ فجر کی نماز آدمی کے سارے کام آسان ہوجاتے ہیں۔ اس کی روزی میں برکت ہوتی ہے اسکی تمام چیزوں میں برکت ہوتی ہے ۔ جو فجر کی نماز نہیں پڑھتا اس کے ساتھ شیطان ہوتا ہے ۔ ایک صحابی کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے میری طرف سرگوشی فرمائی یعنی میرے کان میں یہ بات ارشاد فرمائی یعنی تو مغرب کے نماز کے فرض ادا کرچکے ۔تو یہ دعا سات مرتبہ پڑھ لیا کر اگر تونے یہ دعا پڑھ لی تو اسی رات تیرا انتقال ہوگیا تو تیرے لیے آگ سے چھٹکارا لکھ دیا جائے گا۔ اگر فجر کی نماز ادا کرلے تو فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد بھی یہی دعا پڑھ لیا کر اگر تیرا اس دن انتقال ہوگیا یعنی دن کے اندر تجھے موت آگئی تو تیرے لیے جہنم سے چھٹکارہ لکھ دیا جائیگا۔

یعنی فجر کی نماز کے بعد بھی سات مرتبہ اور مغرب کی نماز کے بعد بھی کسی سے بات کیے سات مرتبہ پڑھنی ۔ وہ دعا یہ ہے کہ الھم اجرنی من النار۔کہ اللہ مجھے جہنم کی آگ سے بچا لے ۔ اس سے زیادہ خوشخبری کیا ہوسکتی ہے کہ اتنی چھوٹی سی دعا پر اللہ تعالیٰ اتنا کچھ عطاء کرسکتا ہے ۔ شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.