کھانے کے بعد چھ کام ہرگز نہ کریں ورنہ بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے

ہم اپنی روز مرہ زندگی میں لاشعوری طور پر ایسے بے شما ر کام کرتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں مگر ہم ان سے واقف نہیں ہوتے آہستہ آہستہ یہ ہماری عادات بن جاتی ہیں اور پھر یہی عادتیں آگے چل کر ہماری صحت پر بہت برے اثرات مرتب کرتی ہیں ان بری عادات کی وجہ سے ہماری صحت تو متاثر ہوتی ہی ہے لیکن اکثر و بیشتر انہی عادات کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں اور ہمارے پاس سوائے پچھتانے کے کچھ بھی نہیں بچتا ایسی ہی کچھ عادات جو ہم کھانے کے بعد انجام دیتے ہیں اور وہ ہمارے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

ایسی ہی چھ عادات اس تحریر میں ذکر کررہے ہیں جو کبھی بھی ہماری صحت اور جان کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں ان چھ بری عادات کے ساتھ آخر میں ایک بہت اچھی عادت کے بارے میں بھی آپ کو آگاہ کریں گے جو صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے ۔1۔چائے پینا چائے کے شوقین افراد کھانے کے فورا بعد چائے پینا پسند کرتے ہیں کھانے کے بعد چائے پینے کی یہ عادت ہمارے نظام انہضام پر بہت مضر اثرات مرتب کرتی ہے خاص طور پر اگر ہمارے کھانے میں پروٹین شامل ہوجائے تو چائے پروٹین والے اجزاء کو بہت سخت کردیتی ہے۔

اور سخت ہونے کے بعد ان اجزاء کو معدہ ہضم نہیں کر پاتا ماہرین صحت اس کے بارے میں یہ رائے دیتے ہیں کہ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے اور کھانے سے ایک گھنٹہ بعدچائے پینے سے گریز کرنا چاہئے ۔2:چہل قدمی کرنا یہ ویسے تو کھانا ہضم کرنے کا بہترین طریقہ ہے لیکن چہل قدمی کھانے کے فورا بعد نہیں کرنی چاہئے کیونکہ فورا کرنے سے معدے میں تیزابیت پیداہوجاتی ہے اور کھانا ہضم کرنا وبال جان بن جاتا ہے اسی لئے کھانے اور چہل قدمی کے درمیان کم از کم آدھے گھنٹے کا وقفہ ضرور ہونا چاہئے ۔3: پھل کھانا کھانا کھانے کے فورا بعد پھل کھانا بھی ہاضمے کے مسائل پیداکرسکتا ہے کیونکہ پھلوں کے سخت اجزاء کو ہضم کرکے جسم کے لئے صحت مند خون پیدا کرنا مقصد ہوتا ہے۔

لیکن معدے میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے پھلوں کے اجزاء ٹھیک سے ہضم نہیں ہوپاتے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے معدے کا نظام ہضم بہت اچھاہو پھر بھی مطلوبہ نتائج نہیں ملتے اسی لئے پھل کھانے کے لئے کھانا کھانے اور پھلوں کو کھانے کے درمیان کم سے کم ایک گھنٹے کا وقفہ ضرور ہونا چاہئے تا کہ پھلوں سے مطلوبہ غذائیت حاصل ہوسکے اور جسم کو صحت مند بنایا جاسکے ۔4:غسل کرنا یا نہانا غسل کرنے سے ہمارے جسم میں خون کی روانی تیز ہوجاتی ہے جب معدہ غذا کو ہضم کرتا ہے تو خون کا دوران معدے کےارد گرد رواں دواں رہتا ہے اگر آپ کھانے کے فورا بعد نہائیں گے تو خون کی روانی صرف معدے کی بجائے پورے جسم میں ہونے لگے گی اور یہ عمل ہاضمے کے عمل کو سست کردیتا ہے نتیجتا کھانا بجائے صحت بنانے کے صحت خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

۔5:قیلولہ کرنا کھانے کے فورا بعد ہی قیلولہ کرنا یا لیٹنا بھی درست عمل نہیں ہے اس سے گریز کرنا چاہئے فورا لیٹنے سے ہضم ہونے والے جوسز ہضم ہونے کی بجائے واپس معدے میں چلے جاتے ہیں جو پھر بعد میں تیزابیت پیداکرتے ہیں لہٰذا کھانا کھانے کے فورابعد لیٹنے سے پرہیز کیاجائے کھانے اور قیلولہ کے درمیان میں کم سے کم آدھے گھنٹے کا وقفہ ضرور رکھیں ۔6:سگریٹ نوشی : یہ ویسے بھی مضر صحت ہے ہی لیکن کھانے کے فورا بعد سگریٹ پیناجان لیوا ثابت ہوسکتا ہے یہ آپ کے ہاضمے کے پورے عمل کو تباہ کر کے رکھ سکتا ہے لہٰذا کھانے اور سگریٹ نوشی کے درمیان کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ ضرور رکھیں ان چھ عادات کو کنٹرول کر کے ایک اچھی صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک اچھی عادت یہ ہے کھانے کے فورا بعد نیم گرم پانی پینا صحت اور ہاضمہ دونوں کے لئے بہت ہی فائدہ مند چیز ہے سب سے بہترین عمل یہ ہے کہ کھانے کے بعد آئس کریم سافٹ ڈرنک یا چائے پینے سے کہیں بہتر ہے کہ آپ ایک کپ نیم گرم پانی استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.