گرم،دودھ میں ایک چٹکی پسی ہوئی الائچی اور ہلدی ملا کر پینے سے کیاہوتا ہے؟

سبز الائچی پاک و ہند سمیت ایشیائی ممالک میں گھروں میں عام مستعمل ہے یہ زیادہ تر ہندوستان اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے اس کے درخت پر بھی پہلے پھول آتے ہیں اور بعد میں اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے یہ خوشبودار ہوتی ہے اور یہ ہمارے کھانوں کو اور دلکش اور ذائقہ دار بنادیتی ہے پرانے زمانے میں مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے چباتے تھے آج بھی یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اس کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے ادویات میں کیاجاتا ہے۔
اسکے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی بہت کارآمد ہے اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں میں چاہے وہ میٹھے کھانے ہوں یا پھر نمکین دونوں میں استعمال کی جاتی ہے اس کی منفرد خوشبو کی وجہ سے خواتین اس کو اپنے ہر کھانے میں استعمال کرتی ہیں ویسے بھی طبعی لحاظ سے یہ مفید ہے اور ہماری صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے اس کے استعمال کے اثرات ہمارے ذہن پر بھی اچھے ہوتے ہیں یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے میں مددگار ہے یہ نظام انہضام کی خرابی کو دور کرتی ہے یہ پیٹ کے امرض سے نجات دلاتی ہے بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
متلی کو دورکرتی ہے قے کو روکتی ہے ڈکار اور سینے کی جلن میں مفید ہے اس کے استعمال سے ہمارے اعصاب کو سکون ملتا ہے پیشاب آور ہے دودھ کے ساتھ اس کا استعمال بلغم پیداہونے سے روکتا ہے کھانسی نزلہ زکام میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے گلہ بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیاجائے تو افاقہ ہوتا ہے چربی گھلانے میں بھی مدد کرتی ہے اس کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اس کے استعمال سے ذہنی انتشار نہیں ہوتا سانس کی بیمایوں میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے ریاست میسور کی الائچی بہترین ہے دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں یہ پائی جاتی ہے چھوٹی سی الائچی بڑے بڑے فوائد رکھتی ہے جن میں سے چند ایک درج کررہے ہیں۔
نظام انہضام کھانے کے بعد سونف اور الائچی کے ہم وزن مرکب کا استعمال کھانے کو ہضم کرنے میں بے حد مددگارہے موٹاپے اور پیٹ بڑھنے میں فائدہ مند ہے مقوی معدہ ہے تیزابیت کو ختم کرتی ہے خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے جبکہ معدہ میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ریاح پیدا ہونے سے روکتی ہے بدہضمی سے ہونے والی گیس اور سردرد کے لئے سبز چائے میں الائچی دال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے یہ معدہ میں موجود جھلی کو مضبوط بناتی ہے اس لئے یہ تیزابیت کے لئے اکسیر ہے اس کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ہلدی اور چھوٹی الائچی کا سفوف بنا کر استعمال کرنے سے جسم میں بہت ہی طاقت و توانائی پیدا ہوتی ہے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے جلد مضبوط ہوتی ہے ۔قوت مدافعت بڑھتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.