آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کو ایک کیسا فائدہ مند اور مفید راز بتایا آپ بھی اس کے بارے میں جانئے ۔

ایک دن رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا جو جی چاہے مانگو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا وہ راز بتائے جس سے تمام گناہ معاف ہو جائیں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ یہ راز ہے کہ جب کوئی مومن کسی دوسرے مومن کی کانٹا چبھنے کے برابر تکلیف دور کرتا ہے
تو اللہ تعالی اس کے تمام گناہ معاف کردیتے ہیں اور جنت میں اس کو اعلی درجہ ملے گا جب صحابہ کرام کو یہ معلوم ہوا تو وہ بے حد خوش ہوئے
لیکن حضرت ابو بکر نے رونا شروع کر دیا صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ کو تعجب ہوا انہوں نے پوچھا آپ کیوں روتے ہیں ؟حضرت ابوبکر صدیق نے جواب دیا میں اس لیے روتا ہوں کہ جب دوسروں کا دکھ درد دور کرنا گناہوں کی معافی اور جنتی ہونے کا ذریعہ بن سکتا ہے تو ان لوگوں کا کیا حشر ہو گا
جو دوسروں کو دکھ پہنچاتے ہیں ۔اسی لئے ہمیں چاہئے کہ ہم کسی کو دکھ نہ پہنچائیں ۔لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔ہم لوگوں کے لیے اچھا سوچیں گے ان کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے تو اللہ تعالی خودبخود ہمارے ساتھ بھی اس سے بہترین کرے گا ۔۔لوگوں میں خوشیاں بانٹیں اور لوگوں کے غم بھی بنتے ہیں ۔انشاء اللہ تعالی آپ کو اس کا بہت اجر ملے گا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.