حضور ﷺ نے فرمایا:تین چیزوں میں شفاء ہے جن میں سے میں دو کا حکم دیتا ہوں.

آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ شفاء تین چیزوں میں ہے پچھنا لگوانے میں ،شہد پینے میں، آگ سے داغنے میں لیکن میں اپنی امت کو آگ سے داغنے میں منع فرماتا ہے ۔ حضورﷺ کہ اس فرمان میں کیا کیا حکمتیں پوشیدہ ہیں ۔پچھنا لگوانا کیا چیز ہے سب سے عمدہ ڈاکٹر وہ ہے جو پچھنا لگا کر خون نکالتا ہے ۔ نگاہوں کو روشنی بخشتی ہے یعنی ہائی بلڈ پریشر سے کندھوں کا درد بوجھ ہوتا ہے اور نگاہ کی کمزور ی کا علاج ہے ۔ آپﷺ نے بہت سے امراض کا علاج بغیر دوا کے کرنے کا بکثرت ذکر آتا ہے ۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ان کے ایک مریض جن کو گردو ں کا مرض لاحق ہوگیا ۔

انہیں ان کے بیٹے نے امریکہ بلوایا۔وہاں کڈنی سپیشلسٹ کو دکھایا اس نے کہا کہ اگر آپ اس کا علاج کروائیں گے تو دو امراض مزید لاحق ہوجائیں گے ۔ بہترہے کہ نیٹرو پیتھک علاج کروائیں۔ نیٹروپیتھک کے ڈاکٹر پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ آپ کو ڈائیلیسز کروانے کی کوئی ضرورت نہیں آپ چند چیزوں کا پرہیز کریں اور چند چیزیں استعمال کریں نتیجہ یہ نکلا جب پاکستان آئے تو بالکل ٹھیک ہوچکے تھے۔آجکل ترقی یافتہ اقوام ادویات سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے بغیر دوا کے علاج کی طرف راغب ہورہی ہے ۔عربی زبان میں الحجامہ کا مطلب پچھنا کہلاتا ہے ۔ مختلف امراض سے بچاؤ کیلئے آپﷺ پچھنا لگواتے تھے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین فرماتے ہیں۔

آپﷺ نے فرمایا کہ جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہوئے ان میں بہتر پچھنے لگوا کر علاج کرنا ہے ۔ دوسری حدیث سنن ابن ماجہ میں ہے انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ آپﷺ نے ہدایت فرمائی کہ مجھے میراج میں لے جایا گیا جب بھی میں کسی گروہ پر گزرتا تو وہ گروہ کہتاکہ اے محمدﷺ اپنی امت کو پچھنا لگوانے کا حکم دیں۔آپﷺ نے فرمایا پچھنے لگوانا ضروری سمجھو۔جس سے ریڑھ اور خشکی گیرانی جاتی رہتی ہے ۔یہ عمل کافی امراض میں مفید ہے احادیث کی روشنی میں پچھنا لگانا فسد سے درجہ ذیل امراض میں فائدہ ہوتا ہے جوڑوں کا درد ،موچ ، آدھے سر کا درد، لنگڑی کا درد ،الرجی ، چھپاتی ،خون کی خرابی ،جلدی امراض ،دمہ ، جگر تلی ،پھیپھڑوں کے اکثر امراض ،حیض کے امراض ،خارش، چنبل ،بواسیر، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ میں مفید ہے ۔متعدد افراد ایسے ہیں جنہیں ڈاکٹرز جواب دے چکے تھے انہوں نے جب پچھنا لگوایا وہ ٹھیک ہوگئے اور دوبارہ انہی ڈاکٹرز میں ان کی رپورٹ دیکھیں تو وہ حیران رہ گئے ۔

سنت نبویﷺ میں معجزات ہی ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو شہد کے کچھ فوائد بتائیں گے ۔ شہد کے پہلے دس فوائد جانیں شہد آپکو خوبصورت اور دلکش جلد دیتا ہے ، آپکے بالوں کو خوبصورت بناتا ہے آنکھوں کو چمکدار بناتا ہے شہد کو شوگر پر قابو پانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ امراض قلب کے امراض کم کرتا ہے ۔ موٹاپا کم کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔سینے اور گلے کاانفیکشن ٹھیک کرتا ہے ۔ احادیث مبارکہ کی روشنی میں حضرت ابو سعید ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سرکار دوعالم ﷺ کی خدمت میں حاضرہوا اور کہا کہ میرا بھائی پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو شہد پلاؤ اس نے اس مرتبہ جاکر شہد پلایا تو اس کو شفاء نصیب ہوگئی.

اس حدیث سے امراض بتن افادیت شہد ہونے کے ساتھ ساتھ طب کے ایک بنیادی اور اہم اُصول طرف رہنمائی بھی ملتی ہے ۔ کسی بھی مرض کے علاج کیلئے دوا کی مقدار اس کی کیفیت اور مریض کی قوت کا لحاظ رکھنا دوا کے مفید ہونے کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ سائنس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جتنی اشیاء غذا کے طور پر انسان کو مہیا کی گئی ہیں ان میں شہد مکمل غذ ا ہی نہیں بلکہ اپنی طبی خصوصیات کی بناء پر غذا اور دوا کے طور پر لاثانی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.