زیتون کا تیل کیسے استعمال کریں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔زیتون ایک ایسا درخت ہے جو چالیس برس کی عمر میں پھلتا ہے اور ہزار برس تک رہتا ہے۔ اس کے پھل بیضاوی اور بیر کی طرح کے ہوتے ہیں۔ زیتون کے پختہ پھلوں کو دبا کر نچوڑنے سے جو تیل نکلتا ہے اس کو روغن زیتون Olive Oil یعنی زیتون کا تیل کہا جاتا ہے۔ زیتون کے تیل کی قوت چار ہزار سال تک باقی رہتی ہے، یہ تیل جتنا پرانا ہوجائے اتنا بہتر ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زیتون کا تیل کھاؤ اور لگاؤ یہ ایک مبارک درخت ہےاور اس میں 70بیماریوں سےشفاء ہے۔اسپین کی یہ کہاوت آج بھی ضرب المثل ہے کہ زیتون کا تیل تمام امراض کا علاج ہے۔زیتون کا تیل وہ واحد تیل ہے جو نفوذ کر کے مالش کے ذریعے جسم میں جذب ہوجاتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ زیتون کا تیل بہت فائدے مند اور صحت بخش ہوتا ہے۔ زیتون کا تیل ایک بیوٹی پروڈکٹ کی حیثیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ یہ جس طرح ہمارے جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے، بالکل اسی طرح بیرونی طور پر بھی ہمارے جسم کیلئے مفید ہے۔زیتون کے تیل میں کئی اقسام کے اینٹی آکساڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ یہ فیٹس کی بناوٹ کے لحاظ سے بھی منفرد ہے۔ اس میں اومیگا 9فیٹ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اومیگا 3، اومیگا6فیٹی ایسڈزاور وٹامن EاورKبھی اس میں پائے جاتے ہے۔ زیتون کا تیل قدرتی طور پر کولیسٹرول اور گلوٹین سے پاک ہوتا ہے۔زتیون کے تیل کے فوائد (خواص) علاج:زیتون کا تیل پٹھوں کی سردی دور کرتا ہے،

ان کو طاقت دے کر اعضاء کو قوت بخشتا ہے، بالوں کو جھڑنے اور سفیدی آنے سے روکتا ہے۔ زیتون کے تیل کی مالش سے ٹوٹی ہوئی ہڈی جڑ جاتی ہے۔ زیتون کے تیل سے لاتعداد فوائد حاصل ہوتے ہیں، یہاں پر ہم زیتون کے تیل سے علاج کرنے کے چیدہ چیدہ فوائد کی مکمل تفصیل آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات:اگر کسی وجہ سے ہڈیوں میں درد رہتا ہو تو زیتون کے تیل کی مالش سے آرام محسوس ہوتا ہے، ایسے افراد جن کی ٹانگوں میں درد رہتا ہو یا ہاتھ پاؤں میں کڑل پڑتے ہوں وہ روغن زیتون نمک ملے نیم گرم پانی میں جلا کر ٹکور کریں تو فائدہ ہوتا ہے۔روغن زیتون (زیتون کے تیل) کی مالش سے نہ صرف پٹھے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اعضاء کو تقویت ملتی ہے۔

روغن زیتون (زیتون کا تیل )جلد بڑھاپے کو روکتا ہے ہے پیدائشی کمزور بچوں کو روغن زیتون پلانا ان کی ہڈیاں مضبوط کرتا ہے اور اچھی صحت کی ضمانت ہے۔زیتون کا تیل کولیسٹرول کم رکھتا ہےزیتون کا تیل جسم میں لو ڈینسٹی لائیپو پروٹین (ایل ڈی ایل) جس سے خون کی نالیاں سکڑ سکتی ہیں ، کو کم رکھتا ہے۔ جسم میں ایل ڈی ایل کی زیادتی سے امراض قلب کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی زیتون کا تیل جسم میں ہائی ڈینسٹی لائپو پروٹین ایچ ڈی ایل کو بڑھاتا ہے۔ جسم میں ایچ ڈی ایل کی زیادہ مقدار خون جمنے سے روکتی ہے جو کہ دل کے دورے کی ایک اہم وجہ ہے۔جلد کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال:زیتون کا تیل جِلد کیلئے بہت مفید ہے۔

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک جِلد والی خواتین کیلئے پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔ ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ زیتون کا تیل لے کر چہرے کا مساج کریں۔ ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کیا جانے والا مساج جِلد کو آرام پہنچاتا ہے اور جِلد کی خشکی بھی دور کرتا ہے۔ زیتون کا تیل جِلد کیلئے قدرتی علاج ہے، جس سے جِلد صحت مند اور خوب صورت ہوجاتی ہے۔ آزما کر دیکھ لیں، زیتون کا تیل آرائش کیلئے بہترین ہے۔زیتون کے تیل سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہےایک تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے مریض زیتون کے تیل کے مستقل استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے لی جانے والی دواؤ ں کی مقدار کم کرسکتے ہیں۔ زیتون کے تیل میں موجود اولک ایسڈ جسم میں جلدی جذب ہو جاتا ہے اس لیے یہ بلڈ پریشر کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے استعمال سے دل بھی جوان رہتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.