السی کے بیج مچھلی سے زیادہ طاقتور آخر کیا جادو ہے؟

اس تحریر میں السی کے بیجوں کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔جنہیں فلیکس سیڈ ز بھی کہاجاتا ہے جہاں تک اس کی پہچان کا تعلق ہے تو السی ایک پودا ہوتا ہے جس کی اونچائی ایک گز تک ہوتی ہے اس کا تنا شاخیں اور پتے بہت پتلے ہوتے ہیں اس پر پھول ہوتے ہیں جن کا رنگ ہلکا سفید ہوتا ہے اس پودے پر پھل لگتا ہے جو لہسن کی طرح نظر آتا ہے یا جس طرح کپاس کا ٹنڈاہوتا ہے اس سے ملتا جلتاہوتا ہے جس میں بیج بھرے ہوتے ہیں اور یہی بیج ہم استعمال کرتے ہیں

یہ بیج چھوٹے اور چمکدار چکنے سرخ سیاہی مائل رنگ کے چپٹے ہوتے ہیں بیضوی قدرے لمبے اور نوکدار ہوتے ہیں اس کے پودے سے جو تخم نکلتے ہیں ہیں یعنی بیج اور ان بیجوں سے جو تیل نکلتا ہے یہ دونوں ہی علاج کے لئے استعمال ہوتےہیں السی کا پودا زیادہ تر انڈیا روس مصر ہالینڈ اور انگلینڈ میں پیدا ہوتا ہے پاکستان میں بھی یہ پودا ہوتا ہے لیکن کم مقدار میں جہاں تک اس کے مزاج کا تعلق ہے تو اس کا مزاج پہلے درجے میں گرم اور پہلے ہی درجے میں خشک ہے اس کا مصلح سوکھادھنیااور شکنجبین ہے جہاں تک اس کے بدل کی بات کریں تو میتھی دانہ اس کا بدل ہے اس کی زیادہ سے زیادہ مقدار خوراک پانچ ماشہ سے ایک تولہ تک ہوتی ہے اس سے زیادہ نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔

السی کے بیج ہمارے وزن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں ہمارے جسم کی فالتو چربی کوختم کرتے ہیں ان میں بہت سارے وائٹامنز منرلز اور امیگا 3 فیٹی ایسڈ منرلز موجو ہوتے ہیں اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے کھانے کے لئے کسی خاص جھنجھٹ کی ضروت نہیں پڑتی السی کے بیجوں کا پاؤڈر بنا کر کسی جار میں محفوظ کر لیں اور فریج میں رکھ دیں جب بھی ضرورت ہو ایک چمچ صبح شام کھانے والی کسی بھی چیز میں ملا کر کھا سکتے ہیں السی کے بیجوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجودہوتے ہیں

اومیگا 3 کی کمی سے ہمیں کیا ہوسکتا ہے اور کس طرح ہم اپنے جسم میں اومیگا 3 کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں؟السی کے بیجوں کا پاؤڈر استعمال کرنے میں ایک بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ اس پاؤڈر کو کسی بھی پکانے والے چیزمیں نہیں ڈالنا یعنی اس کو آگ پر نہیں پکانا ورنہ اس کے سارے فائدے ختم ہوجائیں گے پکی ہوئی چیز میں شامل کر کے یا چھڑک کر کھائیں السی کے بیجوں کا ذائقہ اتنا خاص نہیں ہوتا اس لئے اس کو کسی بھی چیز کے ساتھ یا خالی پانی کے ساتھ بھی باآسانی کھایا جاسکتا ہے

یہ نہ صرف ہمارا وزن کم کرنے میں فائدہ دیتے ہیں کیونکہ اس میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات ہوتی ہیں اس لئے یہ ہمارے جوڑوں کے درد کو کم کرتے ہیں اورجوڑوں کی سوجن کو کم کرتے ہیں ۔نظام ہضم کو بہتررکھنے کے لئے ہماری غذاؤں میں فائبر کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے اور السی کے بیجوں میں دونوں فائبر موجود ہوتے ہیں جس سے ہمارا نظام ہضم بہتررہتا ہے اس کے استعمال سے ہمیں نہ صرف توانائی حاصل ہوتی ہے بلکہ ہمارا پیٹ بھی بھرا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بار بار بھوک نہیں لگتی اور ہمارے جسم کو درکار توانائی اور غذائیت اس سے ہمیں مل جاتی ہے السی کے بیج اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھنے کی وجہ سے ہمارے ڈائیجیسٹو سسٹم میں اچھے بیکٹریاز کو بڑھاتے ہیں

اور فاسد مادوں کو جسم سے نکال دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کوسٹیپیشن یعنی کہ قبض بھی نہیں ہوتی اگر ہمارا نطام ہاضمہ ٹھیک رہے گا تو ہمارا وزن بھی نہیں بڑے گا السی کے بیج ہمارے جسم سے برے کولیسٹرول کو ختم کر کے اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری شریانیں سٹف نہیں ہوتی ہماری شریانیں صاف رہتی ہیں اور خون کا گزر بہت اچھا ہوتا ہے ہم ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بھی بچے رہتے ہیں السی کے بیجوں میں اینٹی کینسر خصوصیات بھی ہوتی ہیں یہ بیج ہمارے جسم میں کینسر سیلز کی پیدائش کو روکتے ہیں جس کی وجہ سے کولن کینسر اور بریسٹ کینسر سے بچاؤ ممکن ہوجاتا ہے السی کے بیجوں سے خواتین کو ایسٹروجن ہارمونز بھی ملتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین میں ہارمونل امبیلنس سے ہونے والی بیماریاں کم سے کم ہوتی ہیں ایسٹروج کیا ہوتا ہے اور عورتوں کے لئے سب سے بہترین جڑی بوٹی کونسی ہے

جو خواتین کے سارے مسائل کا حل ہے؟ السی کے بیج عورتوں کے پیریڈز میں ہونے والی بے قاعدگی کو ٹھیک کرتے ہیں مینو پاس کی تکلیف میں بہت فائدہ کرتے ہیں چونکہ ہمارا دماغ 60 فیصد اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بناہوتا ہے اور السی کے بیجوں سے حاصل ہونے والے اومیگا 3 کی وجہ سے ہمارا دماغ مستحکم رہتاہے ہماری کونسنٹریشن اور یادداشت بہتر رہتی ہے اور جو لوگ اومیگا 3 کو حاصل کرنے کے لئے گوشت اور مچھلی نہیں کھاسکتے یعنی کہ جو لوگ نان ویج ہیں ان کے لئے یہ بہت اچھا ذریعہ ہے ۔ جس کی وجہ سے آپ اینزائٹی اور سٹریس سے بھی محفوظ رہتے ہیں السی کے بیجوں میں اینٹی ایجنگ خصوصیات ہوتی ہیں یہ ہماری جلد کو چ کنا چمکدار اور ملائم رکھتے ہیں

خواتین کی بہت ساری سکن پراڈکٹس میں السی کے بیجوں کا ہی استعمال کیاجاتا ہے اسی لئے السی کے بیجوں کا استعمال کرنے والی خواتین کے چہرے پر جھریاں نہیں ہوتیں اور وہ حسین خوبصورت اور جوان نظر آنے لگتی ہیں اور ہمیشہ اپنی عمر سے کم نظر آتی ہیں السی کے بیجوں میں بہت سارے نیوٹرینٹس اور منرلز کے ساتھ ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ہونے کی وجہ سے یہ نہ صرف خواتین کی صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں بلکہ یہ خواتین اور مردوں میں ہونے والے گنجے پن کو بھی دور کرتے ہیں بالوں کی کمزوری دور ہوتی ہے بال ٹوٹنے سے رک جاتے ہیں اور بالوں کو پوری غذائیت ملنے کی وجہ سے وہ گہرے اور لمبے بھی ہوجاتے ہیں السی کے بیجوں کی جو سب سے بڑی خصوصیت ہے وہ ہے

اومیگا3 کا حصول السی کے بیجوں میں مچھلی سے زیادہ اومیگا 3 موجود ہوتا ہے یعنی آپ اسے مچھلی کا نعم البدل بھی کہہ سکتے ہیں ۔السی کے بیجوں کو کوشش کیجئے کہ ثابت نہ کھائیے کیونکہ السی کا بیج ثابت کھانے سے عموما ہضم ہوئے بغیر ہی جسم سے خارج ہوجاتا ہے لہذا کوشش کیجئے کہ اس کا پاؤڈر ہی استعمال کیجئے اس کا پاؤڈر بنانے کا بہتری طریقہ یہ ہے کہ السی کے بیجوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد کسی فائنگ پین میں ڈال کر اچھے سے روسٹ کر لیں

تا کہ ان کی نمی کم ہوجائے اور پھر کسی گرائینڈر میں ڈال کر اس کا پاؤڈر بنا لیجئے اسکو ایک ہفتے سے زائد نہ رکھیں کوشش کیجئے کہ دو سے تین دن کے بعد تازہ بنالیجئے جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا دوسری بیماریوں کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ صبح نہار منہ اور شام کو سورج غروب ہونے سے پہلے اسے استعمال کریں تا کہ اس کے ہضم ہونے کے ایک سے دو گھنٹے کے بعد کھانا کھاسکیں جن لوگوں کو نیند کی کمی کاسامنا ہے

تو وہ لوگ رات کو سوتے وقت کسی بھی چیز دودھ یا جوس یاپانی کے ساتھ اسے کھا سکتے ہیں ۔حاملہ عورتیں اور گرم مزاج والے لوگ بلڈ شوگر کے مریض جو خواتین برتھ کنٹرول کی گولیاں استعمال کرتی ہیں یا بچہ پیداکرنے کی خواہش رکھتی ہوں ٹین ایجر لڑکیاں کسی بیماری کے علاج کے لئے ادویات استعمال کررہے ہوں دودھ پلانے والی خواتین یا جن لوگوں کو گرم چیزوں سے الرجی ہو ایسے تمام افراد اس کے استعمال سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.