سوکھا دھنیا کو عام نہ سمجھیں،جانئے اس سے کونسی بڑی بیماریوں کا علاج ہوتا ہے؟

ایک ایسی جڑی بوٹی کے بارے میں بتا تے ہیں جس کو بہت عا م سمجھا جا تا ہے۔ جس کا کچن میں بہت استعما ل کیا جاتا ہے۔ قدرت نے کو ئی بھی چیز بلا ضرورت نہیں بنا ئی۔ ہر چیز اپنے اندر خو بیاں رکھتی ہے۔ اور کیسے ان عام چیزوں سے فائدہ لیا جاتا ہے۔ جس جڑی بوٹی کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ خشک دھنیاہے۔ جو کہ ہر سالن ، چاول اور کھانے میں استعما ل کیا جاتا ہے ۔ اور اس سے کیا فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے دھنیا کے مختلف ناموں کے بار ے میں بتاتے ہیں۔ اس کے مضر اثرات کیا ہیں؟ اس کا مزاج کیاہے؟ فارسی میں کشنیز، بنگالی میں دھنے ، سندھی میں دھانا اور انگریزی میں کوری اینڈر کے نام سے جانا اور پکارا جاتا ہے۔

دھنیا بیج کی شکل میں ہو تا ہے۔ اس کے چھلکے اتار کر پیس کر مصالحوں اور دوائیوں میں استعما ل کیا جاتا ہے۔ اور اگر اس کے مزاج کے بارے میں بات کریں تو یہ دوسرے درجے میں سرد اور دوسرے درجے میں ہی خشک ہوتا ہے۔ اگر اس کو براؤن کر لیا جائے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ یہ شکنجبین اور سفر جل اس کے مصلحے کے طور پر استعما ل ہوتے ہیں۔ تخم خشخاس اور تخم کاہواس کا بدل ہیں۔ اب دھنیا کے کیا فوائد ہیں؟ اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ دھنیا دماغی ٹانک ، نزلہ وزکام اور تھائی رائیڈ گلینڈز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں طرفل کشنیز کے نام سے عام مل جاتی ہے۔ معدہ کے لیے بہت مفید ہےاور زکاوت حس کو دور کرتا ہے۔ جن لوگوں کے پٹھوںمیں کھچاؤ آرہاہو اور شریانوں میں تنا ؤ آرہا ہوں یعنی کے نس پر نس چڑھ جاتی ہو۔اور سوتےسوتے اعصاب میں کھچاؤ آجاتا ہو۔ ایک گلاس پانی لیں اور اس میں ایک چمچ دھنیا ڈال لیں اور گرم کر لیں۔

اس کو ابالنے کے بعد چھان لیں اور مریض کو پلا دیں۔ تو اسی وقت درد اور کھچاؤ میں آرام آجائے گا۔ اگر کسی کو یو ٹی آئی کا مسئلہ ہے یعنی پیشاب کی نالی میں سوزش اور جلن ہے۔ پیشاب جل کر یا تکلیف کے ساتھ آتا ہے۔ گردوں میں ہلکا ہلکا درد رہتا ہو۔تو اس کے لیے بہت مفید ہے۔ آپ ایک گلاس میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں چھ گرام کوٹا ہو ا خشک دھنیا ڈال لیں۔ اورسفید صندل کا برادہ بھی پانچ سے چھ گرام ڈال لیں اور ساتھ ہی خشک آملہ کا پاؤڈر پانچ سے چھ گرام ڈال لیں۔ان تینوں چیزوں کو مکس کر لیں اور رات بھر کے لیے رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر چھان لیں اور پی لیں۔ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔اگر درد زیادہ ہورہاہو تو کچھ دن اس کا استعما ل کریں ۔ پانچ سال سے کم بچوں کو نہ دیں۔ اس سے بڑے بچوں کو دے سکتے ہیں۔ جن لوگوں کو کم سنتا ہو، بہرہ پن ہو، نظر کی کمزوری ہویا دماغی کمزوری ہو تو تین سے چار کالی مرچیں اور آدھا چمچ خشک دھنیا کوٹا ہوا اور مرچیں بھی ساتھ کوٹ لیں۔

پھر ایک گلاس پانی میں ڈال لیں اور ابال لیں ۔ جب آدھا گلاس رہ جائے تو چھان کر ایک کپ یا پیالی میں ڈال لیں۔ ذائقہ اچھا کر نے کے لیے کوزہ مصری کو ڈال لیں۔ یہ آمیزہ ایک پیالی صبح اور شام میں پی سکتے ہیں ۔ چند دن ہی میں رزلٹ ملنا شروع ہو جائے گا۔ جن لوگوں کا کولیسٹرول بڑھا ہو ا ہو یا ہائی بلڈ پریشر ہو تو اس کے خون کو پتلاکر تی ہے۔ ہاتھ اور پاؤں کی جلن کو ختم کرنے کے لیے خشک دھنیا اور مصری کے ساتھ سونف ملاکر اس پاؤڈر کا آدھا چمچ یعنی تین سے پانچ گرام صبح وشام پانی کے ساتھ لیں۔ اگر مسوڑوں سے خون آتا ہو تو دھنیا کے پانی سے کلی کریں تو مسوڑوں سے خون آنا بند ہوجائے گا۔ خشک دھنیا کو گردوں کی پتھری والے بھی استعما ل کرسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ پیشا ب آور ہےاور پتھری ٹوٹ جاتی ہے۔ جن کا تھائی رائیڈ گلینڈز ٹھیک نہ ہورہا ہو تو وہ بھی خشک دھنیا واٹر استعمال کریں۔ تو بہت جلد ٹھیک ہو جائےگا۔ خشک دھنیا کا زیادہ استعمال بھی مناسب نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.