واٹس ایپ کو بائے بائے کہنے کی تیاریاں ، پاکستان کا اپنی سوشل ایپ بنانے کا فیصلہ

دنیا کی مشہور و معروف سوشل ایپ واٹس کی طرف سے حال ہی میں اپنی پرائیویسی پالیسی میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی وجہ سے واٹس ایپ انتظامیہ کو شدید تنقدید کا سامنا ہے جب کہ صارفین میں بھی اپنے ڈیٹا کو لے کر خاصی پریشانی پائی جاتی ہے اسی ضمن میں پاکستان نے واٹس ایپ کے مقابلے میں اپنی سوشل ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سوشل ایپ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ماہرین تیار کریں گے جو کہ ایک جدید سماجی رابطہ ایپ ہوگی جس مکمل تحفظ پر مبنی بنانے کیلئے خاص طور پر اقدامات کیے جائیں گے ، پاکستان کی اپنی نئی سوشل ایپ میں مسیجز ، وائس کال ، ویڈیو کال سمیت دیگر تمام خصوصیات کو بھی شامل کیا جائے گا ، اس حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس سماجی رابطہ ایپ پر باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹ میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے ملکی سطح پر عوام کی سہولت کے لیے سماجی رابطہ ایپ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، اس ایپ میں ممکنہ طور پر موبائل نمبر اور شناختی کارڈ سے رجسٹریشن ہوگی ، اس میں لوگوں کے ڈیٹا اور پیغامات کا مکمل تحفظ ہوگا اور صارف کی ذاتی معلومات کو بھی تحفظ حاصل ہوگا جب کہ اس رابطہ ایپ میں غیر اخلاقی مواد کو شیئر نہیں کیا جاسکے گا ، یہ سماجی رابطہ ایپ تجرباتی بنیادوں پر تیار کرنے کے بعد پہلے مرحلے میں بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کردیا جائے گا ، اس مرحلے کے بعد عالمی سطح پر بھی اس سماجی رابطہ ایپ کو متعارف کرایا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.