ہرکام کی رکاوٹ دور کرنے کا موثر وظیفہ

ہرکام کی رکاوٹ دور کرنے کا موثر وظیفہ زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی کام میں رکاوٹ آ جاتی ہے اور ہر کوشش کے باوجود وہ دور نہیں ہوتی۔ تو اس بارے میں حضرت شاہ حکیم محمداختر،جو ایک بہت بڑے درویش تھے،ان کا مجرب وظیفہ موجود ہے انہوں نے اپنے بیان میں فرمایا تھا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کوئی کام نہ رکے یا کسی ظالم کے ظلم سے نجات مل جائے یا پہاڑ جیسا قرض ادا ہو جائے یا مقدمے میں کامیابی ملے غرض یہ کہ کوئی بھی نا ممکن صورتحال ہو تو بس آپ نے اس کام سے پہلے یہ عمل کر لینا ہے ۔

اور انہوں نے مزید یہ فرمایا کہ یہ وظیفہ ایک ہی بار کرنے سے آپ کو حیران کر دے گا یعنی پہلی مرتبہ کرنے سے انشاءاللہ اللہ پاک کی مدد حاصل ہو گی اور آپ کو کامیابی ملے گی۔ عمل یوں ہے ہر نماز کے بعد اول آخر ایک بار درودشریف پڑھنا ہے پھردرمیان میں یا سبوح،یاقدوس،یاغفور،یاودود 7 مرتبہ پڑھنا ہے ۔یہ پڑھنے کے بعد اپنے مقصد میں کامیابی کےلیے دعا کرنی ہے۔ اور کبھی کوئی ایسا معاملہ پیش آجائے جسکا حل اسی وقت مقصود ہو جیسے کسی انڑویو میں گئے ہوئے ہیں یا کوئی کاروباری ڈیل ہو یا عدالت میں جج کے سامنے پیش ہونا ہو تو ایسی ایمرجنسی والی صورتحال میں یہ عمل اسی وقت کرسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.