جھریوں کا خاتمہ تین کمال کے نسخہ جات

کچھ خواتین کوئی ایسا گھریلو نسخہ بتائیں جو کہ چہرے کو خوبصور ت اور جاذب نظر آئے ۔ یہ ایک بہت ہی آسان سادہ سا نسخہ ہے ۔ چہرے کی جھریاں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہیں اور چہرے کی جلد ڈھیلی ہوکر لٹکنے لگتی ہے ۔ لیکن آج کل مصروف دور میں بہت زیادہ کرنے او ر سٹریس اور ڈپریشن کیوجہ سے بہت ہی کم عمر میں یہ جھڑیاں چہرے پر نمایاں ہونے لگتی ہیں ۔

یہ نسخہ جو بتانے جارہا ہوں اس کا تین دن کا استعمال ہی جھریوں کو ایسے غائب کردیگا جیسے جھریاں تھی ہی نہیں۔ نسخہ نمبر ایک کیلئے جو اجزاء درکار ہیں اس کو نوٹ کرلیں زیتون کا تیل ،ادرک اور ایلوویراجیل۔آدھا چمچہ زیتون کا تیل لیکر اس میں ایک چمچہ ادرک کا پیسٹ ڈال کر اس میں ایک چمچہ ایلوویرا کا جوس شامل کرکے ایک پیسٹ بنا لیں۔ جادؤئی نسخہ تیار ہوجائیگا۔ پہلے اپنے چہرے کو اسٹیم ضروردیں تاکہ چہرے کے مسام اچھے طریقے سے کھل جائیں تاکہ مساموں میں پھنسی گرد اچھی طرح نکل جائے ۔ چہرے کو اچھی طرح سے صاف کرکے کسی کاٹن کے ٹکڑے کی مدد سے چہرے پر لگائیں ۔

جہاں جہاں جھڑیاں ہوں اور اس کے ساتھ والی جگہ پر بھی لگائیں جب پیسٹ اچھی طرح سے لگ جائے اسے چہرے پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ پیسٹ اچھی طرح سے خشک ہوجائے ۔ آپ نے پانی سے اپنا چہرہ دھو لینا ہے ۔ آپ ہفتے میں اسے تین دن اس پیسٹ کو لگائیں گے تو آپ کے چہرے سے نہ صرف جھڑیاں ختم ہوجائیں گی اور بلڈ سرکولیشن اچھی ہونے کیوجہ سے چہرہ نکھر ہوجائے گا اور جلد چمک اُٹھے گی اور بڑھتی عمر کے اثرات ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گی ۔ نسخہ نمبر دو کیلئے جو اجزاء درکار ہیں۔ ایک انڈے کی سفیدی ، ایک چمچ پیاز کا رس، ایک چمچ اوٹس کا آٹا،اور آدھا چمچ شہد یا بکری کا دودھ لے سکتے ہیں۔

سب سے پہلے ایک برتین میں ایک انڈے کی سفیدی ڈال کر اس میں ایک چمچہ اوٹس دلیہ کا آٹا شامل کرلیں پھر اس میں ایک چمچہ پیاز کا رس ملا کر اس میں آدھا چمچہ شہد یا ایک چمچہ بکری کا کچا دودھ شامل کرکے ایک پیسٹ بنا لیں۔کاٹن کی مدد سے پہلے کی طرح چہرہ سٹیم کریں جب یہ پیسٹ اچھی طرح خشک ہوجائے تو اسے سادہ پانی سے دھو لیں اس پیسٹ کو بھی ہفتے میں دو سے تین دفعہ استعمال کریں۔جب بھی کسی ریمڈی کو چہرے پر لگائیں پہلے اسے اپنی کہنی پر لگا کر دس سے پندرہ منٹ تک انتظار کریں

اگر کسی قسم کا مسئلہ نہ ہوتوپھر آپ اپنے چہرے پر اس کو لگا سکتے ہیں اگر کسی قسم کی الرجی ہوتو استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹرز سے مسئلہ پوچھ لیں ۔اپنی غذاء کاخیال رکھنا اچھی غذا استعمال کریں سبزیاں پھل اور سالاد کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور پانی کا بھرپور استعمال کریں صبح صبح ہلکی پھلکی ورزش کریں۔خوبصور ت اور جوان نظر آنے کا شوق ہوتو اپنی نیند کا خیال رکھیں۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.