خالی پیٹ کھجور کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

اس تحریر میں حدیث پاک کی روشنی میں عجوہ کھجور کے کرشماتی فوائد پیش کئے جارہے ہیں اللہ نے اپنے بندوں کے لئے قدرتی اشیاء میں ایسے ایسے خزانے چھپا رکھے ہیں جن کے بارے انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔کھجور ایسا بابرکت لذیذ اور شیریں پھل ہے جس کا قرآن کریم میں بیس سے زائد بار ذکر آیا اور یہ انبیاء اور صالحین کی پسندیدہ غذا رہی ہے

حضور ﷺ نے کھجور کے پھل کو بے حد پسند فرمایا ہے آپﷺ نے اس سے روزہ افطار کرنے کو بھی پسند فرماتے اسے اردو میں کھجور اور عربی نخل کہتے ہیں آپ کے علم میں یہ بھی ہوگا کہ فاتح سند محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ برصغیر پاک و ہند میں کھجور کی کاشت شروع ہوئی تھی۔ تازہ پکا ہوا پھل کھجور کہلاتا ہے اور خشک ہوجائے تو اس کو چھوارہ کہتے ہیں جو کہ مزاجا گرم اور خشک ہوتا ہے دونوں کی افادیت ایک جیسی ہے ۔

کھجور کے استعمال کو طب نبوی ﷺ میں انتہائی اہمیت حاصل ہے عجوہ کھجور میں ہر بیماری کی شفا ہے اس کو حضور اکرم ﷺ نے بویا تھا یہ خصوصیت صرف مدینہ کی عجوہ کھجور کو حاصل ہے عجوہ کھجور حضور ﷺ کی محبوب ترین کھجوروں میں سے تھی

یہ مدینہ منورہ کی عمدہ ترین انتہائی لذیذ مفید اور اعلیٰ قسم کی کھجور ہے اور حضور اکرم ﷺ کا محبوب ترین کھانا روٹی کا سرید اور ہیض کا سرید تھا ہیض کا سرید کھجور گھی اور روٹی سے تیار کیاجاتا ہے یہ ایک مقوی غذا ہے جو زود ہضم اور تمام اعضاء کو قوت دیتی ہے ۔

سائنسی تحقیق کے مطابق کھجور ایک بہترین غذا ہے جو کاربو ہائڈریٹس ، معدنی نمکیات وائٹامنز اور غذائی ریشے کا اچھا ذریعہ ہے کیلشیم میگنیشم اور پوٹاشیم اور غذائی ریشے کی موجود گی کے باعث دل کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے کھجور میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کولیسٹرول بھی نہیں ہے عجوہ کھجور کے بے شمار فوائد ہیں جن میں چند اہم فوائد تحریر کیئے جارہے ہیں ۔

بلغمی کھانسی کے لئے عجوہ کھجور دو عدد ،ادرک ایک گرام لے کر انہیں باریک کتر کر ایک پان کے پتے میں رکھ کر چپائیں اسی طرح آپ جانتے ہیں کہ نوزائیدہ بچوں کی مائیں اکثر اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتیں کیونکہ وہ بہت کم ہوتا ہے ایسی مائیں دودھ کے ساتھ عجوہ کھجور استعمال کریں کیونکہ یہ دودھ پیدا کرنے والے خلیوں کی پرورش کر کے انہیں فعال بناتی ہے

ضعف قلب کے لئے بہت مفید ہے یہ دل کی کمزوریوں اور بیماریوں کے لئے اکسیر مانی جاتی ہے رات کے وقت پانچ عدد عجوہ کھجوریں پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ اس پانی میں کھجور کو مسل کر استعمال کریں تو یہ دل کی تقویت کے لئے مؤثر ٹانک ہے عجوہ کھجور جسم میں خون کی کمی کو دور کرتی ہے پانچ عدد عجوہ کھجور لے کر آدھا کلو دودھ میں ڈال کر خوب پکائیں جب یہ نرم ہوجائیں تو انہیں دودھ سے نکال لیں اور اس میں شہد ایک چمچہ ملاکر پئیں آپ اس نسخے کے نتائج سے حیران ہوجائیں گے۔ عجوہ کھجور قبض کشاہوتی ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.