کھجور کے لاجواب فائدے!

اس تحریر میں بہت ہی اعلی ترین موضوع پر گفتگو کررہے ہیں جس کا ذکر قرآن کریم میں اللہ کریم نے بہت جگہ پر ارشاد فرمایا اور نبی کریم ﷺ کے پسندیدہ پھلوں میں وہ شمار ہوتی ہیں ۔یعنی کھجور۔یہ بھر پور نشونما کرنے والے پھلوں میں سے ایک ہے یہ ایک ایسی غذا ہے جو زبر دست اہمیت کی حامل ہے اسے صحرا کی خوراک بھی کہاجاتا ہے لیکن اب اس کا استعمال پوری دنیا میں ہوتا ہے یہ خشک اور تازہ پھلوں میں ملتی ہے ساٹھ سے ستر فیصد تک شکر ہوتی ہے درخت پر پکی ہوئی کھجور بہت ہی لذیذہوتی ہے لیکن یہ بہت جلد گداز ہوتی ہے اس لئے اسے دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے۔

خشک کرنے سے اس کا وزن تقریبا 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اللہ نے کھجور کے بارے میں بارہا کھجور کے بارے میں فرمایا :کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا ایک باغ کھجوروں کا ہو اور انگوروں کا ہو جس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں۔کھجور کی غذائی اہمیت کیا ہے؟کھجور کے سو گرام خوردنی حصہ میں 15 فیصد پانی،2فیصد پروٹین ،چکنائی ،2 فیصد معدنی اجزاء ،3فیصد ریشے،75 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جب کہ اس کے حیاتیاتی اور معدنی اجزاء میں 120 ملی گرام کیلشیم،50 ملی گرام فاسفورس،7 ملی گرام آئرن ،3ملی گرام وائٹامن سی اور کچھ مقدار وائٹامن ڈی کمپلیکس بھی پائے جاتے ہیں اس کے 100 گرام میں 315 کیلوریز غذائی صلاحیت ہے اسلام سرسبز درختوں کو کاٹنے کی ممانعت کرتا ہے۔

اس سے پہلے عرب اور ایک دوسرے کی دشمنی اور رقابت میں ایک دوسرے کے کھجور کے درخت کاٹ دیئے جاتے تھے کیونکہ کھجور کے پودوں میں نر اور مادہ درخت ہوتے ہیں ان میں عمل تولید پھولوں کے ذریعے ہوتا ہے ایک نر درخت سو مادہ درختوں کے لئے کافی سمجھا جاتا ہے ۔شفابخش قوت اور اس کا طبی استعمال ۔بلغم اور سردی کے اثر سے پیدا ہونے والے امراض کی صورت میں کھجور کھانا بہت ہی بہتر رہتا ہے ، دماغ کے ضعف کو کم کرتی ہے جس کی یادداشت کمزور پڑجائے کھجور کھانےسے یادداشت تیز ہوجاتی ہے قلب کو تقویت پہنچاتی ہے خون کی کمی کو پورا کرتی ہے گردوں کو طاقت دیتی ہے سانس کی تکلیف میں سکون پہنچاتی ہے دمہ کے مریضوں کے لئے بہت سود مند ہے کھانسی بخار پیچش میں کھجور استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے قبض کو رفع کرتی ہے پیشاب آور ہے قوت باہ کو بڑھاتی ہے اچھی صحت کے لئے کھجور لاجواب ٹانک ہے طب نبوی میں کھجور کی بڑی افادیت بیان کی گئی ہے البتہ بیماری کے بعد صحت یابی کے دوران کھجور کھانا درست نہیں اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے۔

کہ کھجور میں ڈائری فائبر بہت ہوتا ہے جو فضلہ بناتا ہے اور دوران بیماری یا بیماری کے بعد کسی ایسی غذا کا استعمال طبی اعتبار سے نقصان دہ ہوتا ہے جو فضلہ پیدا کرتا ہو الکحل سے ہونے والی مدہوشی دور کرنے کے لئے کھجور ایک عمدہ علاج ہے پینے والے صاف پانی میں تازہ کھجوریں بھگو کر یا اس میں رکھنے کے بعد مدہوش آدمی کو یہ پانی پلانے سے فورا ہوش آجاتا ہے ضعف قلب یعنی کمزور دل کی صورت میں کھجور مؤثر علاج فراہم کرتی ہے رات بھر پانی میں بھگوئی ہوئی کھجوریں اگلی صبح گھٹلیاں نکال کر اس پانی میں کچل کر ہفتہ میں کم از کم دوبار استعمال کرنے سے دل کو تقویت ملتی ہے جنسی کمزور ی دور کرنے کے لئے کھجور ایک لاجواب ٹانک ہے۔

مٹھی بھر کھجور یں بکری کے تازہ دودھ میں رات بھر بھگوئے رکھنے سے اگلے صبح اسی دودھ میں کچل کر چٹکی بھر چھوٹی الائچی کاسفوف اور شہد ملا کر استعمال کرنے سے جنسی قوت میں اضافہ ہوجاتا ہے چند دن استعمال کرنے سے جہاں جنسی طاقت کا اضافہ ہوتا ہے وہاں دورانیہ بھی بڑھ جاتا ہے اس کے استعمال سے تولید کی ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والا بانجھ پن بھی ختم ہوجاتا ہے بچوں کے دانت نکلنے کے دنوں میں ایک کھجور اگر بچے کے ہاتھ کے ساتھ باندھ د ی جائے اور اسے چوسنے دیاجائے تو مسوڑے سخت ہوجاتے ہیں دانت آسانی سے نکلتے ہیں اسہال اور دیگر پیچیدگیاں بھی پیدا نہیں ہوتی دانت نکلنے کے دنوں میں بچوں کو کھجور اور شہد کا معجون دیا جائے تو بچوں کو اسہال اور پیچش سے تحفظ ملتا ہے یہ معجون بچے کو دن میں تین بار چٹایا جائے کھجور کے باغات اپنی خوبصورتی کی بنا پر دلفریب منظر پیش کرتے ہیں عرب افریقہ جنوبی یورپ کے شاعروں اور ادیبوں نے اس کا بڑے دلکش انداز میں اپنی تخلیقات میں ذکر کیا ہے ۔

ہومر نے اپنی مشہور زمانہ رزمیہ کتاب اڈسی میں کھجور کو تمر کے نام سے حسن کا نشان بتایا ہے شیکسپیئر اور چارسر نے بھی اسے حسن کی علامت سے تعبیر کیا ہے عرب کے کچھ علاقوں خاص طور پر فلسطین میں لڑکیوں کا نام تمر رکھاجاتا ہے کھجور کی اہمیت کے پیش نظر ایف اے او نے ایک عالمی تحقیقاتی ادارہ عراق کے دارلخلافہ بغداد میں 1978 میں قائم کیا تھا جس کا نام پالم اینڈ ڈیٹس ریسرچ رکھا گیا ہے ۔1982 میں کھجور کی عالمی پیداوار 26لاکھ ٹن تھی جس کا 56 فیصد حصہ عراق سعودیہ عرب مصر اور ایران میں پایا جاتا ہے احتیاط کھجور انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے اس کی لیس دار سطح پر مٹی اور دیگر آلودگیاں چمٹ جاتی ہیں ہمیشہ صاف ستھری اور دھلی ہوئی کھجور استعمال کرنی چاہئے ۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.