بال وقت سے پہلے کیوں سفید ہوتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی

بڑھتی عمر کے ساتھ لوگوں کے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں جوکہ ایک عام سی بات ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کے بال وقت سے پہلے یعنی جوانی میں ہی سفید ہوجاتے ہیں۔جس کے باعث وہ لوگ بہت پریشان ہونے لگتے ہیں۔عام طور پر ایشیائی لوگوں کے بالوں کارنگ سیاہ ہوتا ہے اور پچاس برس کی عمر کے بعد ہی بال سفید ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہوتی ہے

کہ بالوں میں موجود رنگت کوسیاہ بنانے والا سیل یعنی میلانن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رنگ بناناکم کردیتا ہے۔ جس سے بالوں کاقدرتی رنگ سفیدی میں بدل جاتا ہے۔ اسی لئے سفید بال بڑھتی عمرکی علامت سمجھے جاتے ہیں۔مگر بیس برس سے کم عمری میں لڑکیوں کے بال سفیدہونا میچورٹی ہے۔ اب تک میڈیکل سائنس میں کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا جس کے ذریعے سفیدبالوں کا قدرتی طور پر دوبارہ کالا کیا جاسکتا ہے ۔البتہ سفیدبالوں کے برھنے کی رفتار کوسست ضرور کیا جاسکتا ہے۔

بہتر ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن کے ذریعے جسم کواینٹی اوکسیڈنٹس کی مناسب مقدار مہیاہوتی رہے۔پالک، بادام ، مچھلی، کدو ، سورج مھکی کے بیجوں اور جھینگوں میں وافرمقدار میں پایا جانے والا وٹامن ای اینٹی آکیسڈنٹس کے حصول کابہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ تمام موسمی سبزیاں اور پھلوں کے علاوہ سبز پتوں والی سبزیوں اور آلو، گاجر، لہسن، پیاز، بینگن، بند گوبھی، پھول گوبھی، ٹماٹر، انگور، آلو بخارا، آسٹرابیری، آم، تربوز، مچھلی، دودھ او ر خشک میوہ جات میں بھی اینٹی آکیسڈنٹس موجود ہوتے ہیں

اس لئے انہیں بھی اپنی روزمرہ خوراک میں ضرور شامل کریں۔سفیدبالوں سے متعلق مفروضے عام طور پر کہاجاتا ہے کہ دماغ کم کمزوری کی وجہ سے کم عمری میں ہی بال سفید ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سرمیں سفید بال نظر آئے تو اسے فوراََ کھینچ دیں، بال مزید نہیں بڑھتے جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ سفید بال کھینچنے سے بال مزید تیری سے بڑھنے لگتے ہیں، ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی دباو¿ اور سٹریس جیسے نفسیاتی مسائل کی بناپر کم عمری میں بال سفید ہوسکتے ہیں ،

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سوچ بچار کرنے والے لوگ جلد بوڑھے لگنے لگتے ہیں اور ماہرین طب کاماننا ہے کہ دائمی نزلہ یعنی پرانا نزلہ بال سفید کرنے کے باعث بنتا ہے مگر اب تک میڈیکل سائنس میں ان میں سے ایک بھی مفروضہ درست نہیں ہوسکا۔ بال سفید ہونے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک وراثتی مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔اوقات جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتاہے اور اپنے ہی ٹشوکو کھانے لگتاہے اسی طرح بالوں کی جڑوں میں موجود سیلز جن سے بالوں کارنگ کالا بنتا ہے ختم ہوجاتے ہیں ،

جس کے نتیجے میں بال سفید ہونے لگتے ہیں۔سفید بال کوچھپاناممکن ہے پہلے سے موجود سفید بالوں کوچھپانے کیلئے آپ ہیئرڈائی استعمال کرسکتی ہیں۔ آج کل ویسے بھی لڑکیاں ہیئرڈائی کاشیڈبدلتی رہتی ہیں۔ آپ بھی اپنی شخصیت کے مطابق اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کے ہیئر ڈائی ہی استعمال کریں، عام طورپر ہئیرڈائی یاسڑیکنگ وغیرہ کیلئے سیاہ بالوں پر کٹ ڈاون بھی کیاجاتاہے یعنی بالوں کاقدرتی رنگ کاٹ کر مصنوعی رنگ چڑھایاجاتاہے اور اس طرح ہئیرڈائی کا شیڈپختہ ہوجاتاہے یابالوں کودھونے اور شیمپو کرنے سے کلر لیک بھی نہیں ہوتا

اور شیڈماند بھی نہیں پڑتا جبکہ جڑوں سے نئے نکلنے والے بال قدرتی رنگ کے ہوتے ہیں جنہیں کچھ عرصے کے بعد دوبارہ ڈائی کرنا پڑتا ہے۔بار بار ڈائی اور کٹ ڈاﺅن سے بال روکھے ہو جاتے ہیں،جس کی وجہ سے بال بے جان ہونے لگتے ہیں۔ سفید بالوں کو مصنوعی طریقے سے چھپانے کے بجائے قدرتی طور پر اس کو رنگا جائے۔ جیسے اپنی غذا کو بہتر بنائیں تاکہ آپ کے بال قدرتی کالے ہوجائیں اور اس سے بالوں کی خوبصورتی بھی برقرار رہے گی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.