کمزوری اور خون کی کمی دور

چار بار پینے سے پچھتر کی عمر میں ہوگا پچیس کا احساس کمزور ی بڑھاپا تھکان سب کا علاج! یہ ایک ایسا نسخہ ہے جسے لینے سے آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی کبھی نہیں ہوگی اگر آپ کو تھکان ہوتی ہے رات کونیند نہیں آتی ہڈیوں میں درد ہوتا ہے جوڑوں میں درد ہوتا ہے کبھی کمر درد ہونے لگتا ہے پورا دن سستی چھائی رہتی ہے بال گرنے لگے ہیں چہرے پر بڑھتی جھریاں بڑھاپا اور کمزور ی دکھاتی ہیں تو اس نسخے کو لینے کے بعد آپ بھی کہیں گے کہ اس بارے میں آپ نے پہلے کیوں نہیں جانا یہ نسخہ آپ کے سارے مسائل دور کرے گا۔

جسم میں کیلشیم کی مقدار بڑھائے گا ہڈیا ں مضبوط کرے گا،کمزوری تھکان بڑھاپے جیسے مسائل پوری طرح ختم کر ے گا کیونکہ ہمارے بڑے بزرگ سب سے زیادہ اہمیت اپنے آپ کو یعنی اپنے جسم کو دیتے تھے جس سے بیماریاں اور بڑھاپا لمبے عرصے تک ان سے دور رہتا تھا اس کے علاوہ یہ نسخہ آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرے گا اور جیسا کہ کرونا وائرس بہت زیادہ پھیل چکا ہے تو اس سے بچاؤ کا ایک طریقہ قوت مدافعت میں اضافہ بھی ہے تو یہ نسخہ اس وائرس سے بچاؤ میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔

اتنے زیادہ فوائد ۔ سب سے پہلے بادام لے لیجئے نیوٹریشن کی بھر پور مقدار ہونے کی وجہ سے بادام ہماری آنکھوں اور دماغ کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہیں ساتھ ہی ساتھ اس میں کیلشیم اور میگنیشیم اور کاپر جیسے اجزا ہمارے جسم کو مضبوط رکھتے ہیں ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں چھ سے سات عدد بادا م کی گریاں لے لیجئے بادا م کی گری سوکھی ہ ئی نہ ہو یعنی بادام اچھی کوالٹی کے ہوں اب دوسری چیزخشک ناریل ہے جسم میں خون کی کمی اور اینیمیاجیسی بیماری کو دور کر کے کمزوری تھکان ختم کرنے کا بہت ہی بہترین ذریعہ ہے۔

ویسے تو ہم اس کا استعمال گھر میں بہت ساری مزیدار چٹنیاں بنانے میں کرتے ہیں لیکن یہاں ہم اس کا استعمال کررہے ہیں جسم کو مضبوط بنانے کے لئے ۔4 چمچ خشک نارل چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا باداموں والی کٹوری میں شامل کیجئے اور اب مکھانے لے لیجئے یہ آپ کو پنسار سٹور یا پھر کریانہ سٹور سے آسانی سے مل جائیں گے ۔اس کے جتنے بھی فائدے بتائے جائیں کم ہیں یہ ہماری ہڈیوں کی صحت کے لئے سکن کے لئے بالوں کے لئے ساتھ ہی ساتھ ہمارے دل کے لئے بہت فائدہ مند ہیں بچے سے لے کر بوڑھے تک ہر کوئی اسے استعمال کرسکتا ہے ۔تقریبا تین چمچ مکھانے شامل کیجئے۔ اب اس میں 2 چمچ خشخاش شامل کیجئے۔

نیند نہ آنا دن بھر سستی چھائی رہنا اور قبض جیسے مسائل میں بھی خشخاش بہت فائدہ مند ہے ۔آخر میں اس میں 3 چمچ اخروٹ شامل کیجئے روزانہ اخروٹ کھانے والے لوگوں کو بڑھاپے تک بھی جوڑوں میں درد کی شکایت نہیں ہوتی ساتھ ہی ساتھ اس میں پایا جانے والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہماری دل سے جڑی بیماریوں کو دور کرتا ہے ۔ان تمام اجزاء کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنا ہے اس کے لئے ان تمام چیزوں کو اچھی طرح گرینڈ کر کے اچھی طرح سے پیس لیجئے اس کو ایک باؤل میں نکال لیجئے بادام اخروٹ اور ناریل کی وجہ سے اس میں تھوڑی نمی بھی ہوگی ۔

اس پاؤڈر کو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر کور کر کے فریج میں سٹور بھی کیاجاسکتا ہے ۔یہ جادوئی پاؤڈر آپ کی کمزور تھکان جیسے مسائل پوری طرح سے دور کرے گا۔ایک گلاس دودھ لیجئے اسے پین میں ڈال کر چولہے پر رکھئے اور اس میں 2 چمچ یہی پاؤڈر شامل کیجئے اور دودھ کو دو سے تین ابال آنے تک اچھی طرح پکنے دیجئے اور پھر چولہے سے اتار لیجئے اور کسی مگ یا گلاس میں ڈال لیجئے۔ مٹھاس کے لئے اس میں مشری ڈال سکتے ہیں ۔اب اسے ٹھنڈا کر کے سونے سے پہلے پی لیجئے کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد اور سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے اسے پی لیجئے۔ انشاء اللہ بہت ہی زبر دست نتائج حاصل ہوں گے ۔

یہ دودھ پینے کے بعد آپ کو نیند بھی بہت اچھی آئے گی ۔غذائیت سے بھر پور یہ دودھ آپ پہلے تین دن لگاتار رات کو پیجئے اور پھر آپ اسے دودن میں ایک بار استعمال کیجئے یعنی ایک دن پی لیں اور پھر ایک دن کا وقفہ کیجئے۔پہلے تین سے چار بار کے استعمال سے ہی آپ کو اس کے ایسے اثرات دکھائی دیں گے کہ جسم میں تھکان جوڑوں میں درد دور کر کے جسم میں نئی پھرتی اور چستی لائے گا اور پچہتر سال کی عمر میں بھی آپ اپنے آپ کو پچیس سال کا محسوس کریں گے۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.