سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ

سورۃ اخلاص کے فضائل، سورۃ الاخلاص کے پڑھنے پر ثواب، سورۃ اخلاص کا ایسا وظیفہ جس سے لڑکا یا لڑکی کی شادی یا نکاح میں رکاوٹ ختم ہو جاتی ہے، سورۃ الاخلاص کا وظیفہ جس سے مال میں برکت ہوتی ہے، اگر آپ سورۃ الاخلاص کو روزانہ صبح کے وقت چلتے پھرتے صرف آٹھ مرتبہ اس کو پڑھ لیتے ہیں تو اس سے آپ کو کیا فائدہ حاصل ہوگا دنیا میں بھی؟

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ” تو سونے سے پہلے اگر سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص پڑھ لے تو موت کے سوا ہر چیز سے محفوظ ہو جاتا ہے”۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ “آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کے لیے تشریف لاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیاں اکٹھی کر لیتے پھر سورۃ الاخلاص سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر ان پر دم کرتے اور اپنے سر اور چہرے اور جسم کے اگلے حصے جہاں تک ممکن ہوتا پھیرتے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح تین بار کرتے”۔ آپ نے فرمایا کہ” گھر میں داخل ہوتے ہوئے جس نے سورۃ الاخلاص کا ورد کیا اس کے گھر سے فقروفاقہ ہمیشہ کے لئے رخصت ہوا “۔ سورۃ الاخلاص کےچند وظائف آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کون سے مسئلے کے لئے کتنی بار سورۃ اخلاص پڑھ سکتے ہیں۔ سر درد کے علاج کے لیے کچھ لوگ سورۃالاخلاص کو سر درد کے لیے دم کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اس کا طریقہ روایت میں کچھ اس طرح ملتا ہے کہ دم کرنے والا اور کروانے والا دونوں آمنے سامنے چوڑی مار کر بیٹھ جائیں اور پھر گیارہ بار سورۃ الاخلاص کو پڑھ کر مریض کی کنپٹیوں کو انگلی سے پکڑتے ہوئے آہستہ آہستہ دونوں بھنوؤں کے درمیان لاکر دم کرتے ہیں اور انگوٹھا کھینچ لیتے ہیں۔ اس طرح دن میں تین بار دم کرنے سے سر کا درد مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔

بچوں کا فوت ہو جانا کچھ خواتین کے بچے اوائلِ عمل میں ہی ضائع ہو جاتے ہیں ۔حمل کے پہلے مہینے دیسی اجوائن ایک پاؤ، کالی مرچ ایک پاؤ، شہد ایک پاؤ لے کر عروجِ ماہ میں سو بار سورۃ اخلاص پڑھ کر ان پر دم کیا جائے پھر روزانہ ایک چٹکی اجوائن اور تین کالی مرچ لے کر انگلی پر شہد لگا کر کھلاتے ہیں ـ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.