ایک مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرنا دجال کی نشانی ، کیا سمارٹ فون دجال کے ظہور کو قریب لانے کی علامت ہیں ؟ سنسنی خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرنا دجال کی نشانی ، کیا سمارٹ فون دجال کے ظہور کو قریب لانے کی علامت ہیں ؟ سنسنی خیز انکشاف کر دیا گیا ۔۔روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سمارٹ فون جیسی ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں، ان کے مطابق ان سے دنیا کے انسانوں کو کنٹرول کرنا بہت آسان ہوتا جا رہا ہے ۔روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریاآرک کریل کا ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ چرچ تکنیکی ترقی کے ہرگز خلاف نہیں ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز اور سمارٹ فون کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب فوری طور پر یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس وقت کہاں موجود تھے

،یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں، کس چیز کو پسند کرتے ہیں اور یہ بھی کہ آپ کس سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات دنیا کے سنٹرل کنٹرول کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے ۔ اگر مسیحی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس طرح ایک مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرنا ظہور دجال کی نشانی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ’’دجال وہ ہوگا، جو ورلڈ وائیڈ ویب کا سربراہ ہوگااورپوری انسانیت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا‘‘۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.