نظر تیز بنانے اور جگر صاف کرنے کا آسان ترین قدرتی نسخہ، بس یہ 3 چیزیں اکٹھی کرکے۔۔۔

جگر کی صحت انسان کی عمومی صحت کی گارنٹی سمجھی جاتی ہے جبکہ جگر کی خرابی بہت سے پیچیدہ مسائل کا سبب بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قدیم دور کے حکماءہوں یا جدید دور کے ڈاکٹر، سب ہی صحت مند صاف جگر کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ اگرچہ اس مقصد کے حصول کے لئے جدید ادویات بھی استعمال ہوتی ہیں

لیکن قدرتی اجزاءسے جگر کا فعل درست ہو جائے تو اس سے اچھا کیا ہو سکتا ہے۔ ویب سائٹ ’گلوبل میڈیسن ہاﺅس‘ کے مطابق ایک ایسا ہی کارگر نسخہ جو کہ جگر کے علاوہ معدے اور آنتوں کی بھی صفائی کرتاہے اور نظام انہضام کو تقویت دے کر ہماری صحت کو بہتر بناتاہے، ہم بآسانی تیار کر سکتے ہیں۔ اسے تیار کرنے کیلئے درج اجزا درج ذیل ہیں: دو عدد گاجریں چار عدد مالٹے ایک عدد چقندر ان تمام چیزوں کو جوسر میں ڈال کر جوس نکال لیجئے اور اسے فوری طور پر ہی پی لیجئے۔ یہ ناصرف آپ کے جگر کی صفائی کرے گا بلکہ جگر میں جمع ہونے والی چربی کو بھی ختم کرے گا، جبکہ یہ قدرتی نسخہ بصارت کوبھی تقویت دیتا ہے۔ آپ اگر طاقت اور توانائی میں کمی محسوس کر رہے ہوں تو بھی یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.