آج کل لوگ تیزی سے گنج پن کا شکار کیوں ہو رہے ہیں ؟

آج کل دنیا میں ایک بڑھتا ہو ا مسلئہ گنجے پن کا ہے ۔ لوگوں میں تیزی سے بڑھتی ہو ئی گنج پن کی بیماری شخصیت کو تباہ کر رہی ہے ۔ لیکن سائنسدانوں نے ایک ایسی وجہ بتا دی جس کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا نہیں ہو گا ۔ سائنسدانوں کے مطابق پارٹیکولیٹ میٹرجو ایک فضائی آلودگی کا عنصر ہے ۔ اس پر تحقیق کی ہے اور بتایا ہے ۔ فضائی آلودگی بھی انسانوں میں گنج پن کی ایک وجہ بنتی ہے ۔

یہ اپنا کام کرتے کیسے ہیں ؟ فضائی آلودگی آپ کے بالوں میں شامل ہو کر آپ کے سر کی جلد پر ایک تہہ بنا لیتی ہے ۔ جس کی وجہ سے بالوں کی نشونما کرنے والے پروٹینز کو ختم کر دیتی ہے ۔ جس کی وجہ سے مسام اور خلیے بند ہو جاتے ہیں اور لوگ تیزی سے گنجے ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ ’ہیوک چل وون‘کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ فضائی آلودگی کے باعث بالوں کو گرنے سے روکنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کھلی آب و ہوا میں روزانہ ورزش کریں۔ جو لوگ کھلی فضاءمیں ورزش کو معمول بنا لیتے ہیں ان کے سر کے خلیے اور ان میں موجود پروٹینز فضائی آلودگی سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں۔“

اگر آپ کا باہر جانا ہو جہاں پر آلودگی زیادہ ہوتی ہے ۔ تو کوشش کریں سر ڈھانپ لیں تا کہ آلودگی آپ کے سر کو متاثر نہ کر سکے ۔ آلودگی نہ صرف چہرے کی جلد کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ بلکہ سر کی جلد کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.