زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے کالے چنے کا سورۃ الکوثر کا عمل

ایک پاؤ کالے بھنے ہوئے چنے لیں اور اس پر اول وآخر تین بار درود پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں 41 بار سورۃ الکوثر پڑھنی ہے پھر ان کو رکھ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر کھائیں

بھنے ہوئے کالے چنوں میں پروٹین،فائیبر،کیلشیم اور آئرن بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں صحت کے اعتبار سے یہ فائدہ مند ہیں یہ ذائقے میں بہترین ہوتے ہیں اور جسم کو قوت دیتے ہیں ۔

اس طرح عمل کرنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ یہ چنےقوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ آپ ان چنوں کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا کر ہر فرد کے لیے رکھ سکتے ہیں

یہ اگر آپ کے گھر کا ہر فرد تھوڑے تھوڑے کھائے گا تو آپ کو انشاء اللہ ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کولیسٹرول میں کمی کرنے کے لیے بھی آپ ان چنوں کا استعمال کر سکتے ہیں ۔اگر شوگر کے مریض ان دم کیے ہوئے چنوں کا استعمال کریں گے تو انشاءاللہ اللہ پاک شوگر کو اس کے جسم میں متوازن مقدار میں لائیں گے۔اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا وزن کم ہو تو وہ شام چار بجے روزانہ ایک مٹھی چنے کھائے توآپ وزن میں نمایاں کمی دیکھیں گے۔ اگر آنتوں کا مسئلہ ہے تو یہ چنے استعمال کریں انشاءاللہ آپ کی آنتوں میں موجود بیکٹریا ختم ہوں گے بواسیر اور قبض آنتوں میں موجود بیکٹریا کی وجہ سے ہوتی ہیں تو ان چنوں کے استعمال سے یہ بیماریاں ختم ہوں گی۔

اگر خواتین یہ استعمال کریں تو روزمرہ کی تکلیفوں سے نجات ملے گی اور جسمانی قوت میں اضافہ ہو گا۔ان چنوں کا استعمال بچوں کے لیےبھی مفید ہے بچے بیماری سے محفوظ رہیں گے۔ اگر کسی کو کھانسی ہے تو ایک چمچ کالے چنوں میں دو چمچ مصری،ایک چمچ کالی مرچیں اور آدھا چمچ سفید مرچ لے کر پیس لیں اور رکھ دیں صبح ناشتے میں اور رات کھانے سے دو گھنٹے پہلے کھائیں انشاءاللہ آپ کی کھانسی ٹھیک ہو گی۔ آپ صرف مصری اور کالے چنے بھی کھائیں گی تب بھی کھانسی ٹھیک ہو جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.