خبردار۔۔!!سردیوں میں امرود کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا ہوتا ہے ؟ جان لیں

امرود،تربوز اور پانی:تربوز میں 90 سے 95 فیصد پانی ہوتا ہے اور اس کے ساتھ مزید پانی پینا معدے کے لئے ٹھیک نہیں، اسی طرح امرود کھانے کے بعد بھی جلدی پانی نہیں پینا چاہئے،ایسا کرنے سے پیٹ خراب ہونے اور ہیضہ ہونے کا اندیشہ ہے۔فالج کا اندیشہ:پرندوں کے گوشت کے ساتھ دہی، کھچڑی کے ساتھ کھیر، شہد کے ساتھ گھی ، انڈے کے ساتھ مچھلی استعمال کرنے اور پیٹ بھر کر کھانے کے فوری بعد نہانے سے فالج کا اندیشہ ہے۔

بڑی آنت کا درد: مولی، دہی اور پنیر ایک ساتھ کھانے سے، نمکین بُھنے ہوئے گوشت کے ساتھ سرکہ، دودھ اور چاول کے بعد ستو اور بکری کے گوشت کے ساتھ کبوتر کا گوشت کھانے سے قولنج (یعنی بڑی آنت کا درد) ہونے کا اندیشہ ہے۔پیٹ کی خرابی:خربوزہ، لہسن اور شہد ایک ساتھ کھانے، دودھ کے ساتھ تُرش یعنی کھٹی اشیاء ، چاول کے ساتھ سرکہ، گوشت کے ساتھ شہد یا دودھ، خربوزے اور مولی کے ساتھ دہی، کبوتر کے گوشت کے ساتھ پیازو لہسن اور چکور کے گوشت کے ساتھ پنیر کھانے سے پیٹ اور معدہ کی خرابی پیدا ہوتی ہے۔

مچھلی اوردودھ:مچھلی کے ساتھ دودھ پینا یا شہد کھانا برص (یعنی جِلد پر سفید دھبے پڑ جانے) کا سبب ہوسکتا ہے۔چائے،دہی اور پھل:چائے اور دہی دونوں ہی تیزابیت سے بھرپور غذائیں ہیں، جب یہ معدہ میں ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہیں تو نظام ہاضمہ کو سُست کردیتی ہیں۔اسی طرح دہی اور کھٹے پھل ملاکر کھانا بھی جسمانی نشوونما کے لئے مُضر یعنی نقصان دہ ہے۔ٹھنڈی اور گرم اشیاء:گرما گرم چائے وغیرہ پینے یا کوئی

اورگرم چیز کھانے کے فوری بعد ٹھنڈے مشروب پینا دانتوں کے لئے نقصان دہ ہے۔کھانسی کا اندیشہ:گرم دودھ کے فوراً بعد پانی پینے سے کھانسی جبکہ مٹھائی یا آم اور لسوڑے کا اچار کھانے کے بعد پانی پینے سے نزلہ، زکام اور کھانسی کا سخت اندیشہ ہے۔پیاز کامسلسل استعمال:مسلسل اور بہت زیادہ پیاز کھانے سے چہرےپر جھائیاں پڑنے کا اندیشہ ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.