روزانہ مُٹھی بھر مونگ پھلی کھانے سے آپ کے جسم میں کیاحیران کن تبدیلی آئے گی؟ جان کر آپ اسےاپنی عادت بنا لیں گے

سردی میں مونگ پھلی نہ کھائیں تو دن مکمل نہیں ہوتا، ہم سب مزے لینے کے لئے اس کو کھا تو ضرور لیتے ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اس کو کھانے سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے آخر اس میں ایسا کیا ہے جو اس کو کھانے کا دل چاہتا ہے؟ آج کے-فوڈ آپ کو بتا رہا ہے مُٹھی بھر مونگ پھلی کے وہ فائدے جو ہم سب کو معلوم ہونے چاہیئے۔

فائدے:

٭ وزن میں کمی:بڑھا ہوا وزن اور لٹکا ہوا پیٹ کم کرنے کے لئے ساری ٹپس کا استعمال کرلیا ہے تو آج سے روزانہ نہارمنہ تھوڑی سی مونگ پھلیاں کھائیں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں، اس میں موجود فائبرز آپ کے کھانوں کو جلد ہضم کرنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ وزن بھی جلدی کم کرنے میں آپ کو فائدہ دیں گے۔

٭ دل کی مضبوطی:

دل کی بیماریاں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں اور اس کا علاج مونگ پھلی سے بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں کاپر، پولیٹوکیمیکلز مرکبات، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم پائے جاتے ہیں جوکہ دل کو مضبوط بنانے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ دماغ کی تیزی:

مونگ پھلی میں نائسن، بائیوٹن وٹامن ای اور دیگر بائیوایکٹیوو انزائمز پائے جاتے ہیں جو یادداشت کو بڑھانے اور دماغ کو تیز کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

٭ بالوں کی خوبصورتی:

بالوں کے گرنے کے مسائل سردی میں خشکی کی وجہ سے بڑھ جاتے ہیں جس کے لئے آپ مونگ پھلی ضرور کھائیں یہ خشکی کو ختم کرتی ہے اور بالوں کی جڑوں میں آئل پہنچاتی ہے جس سے بالوں میں جان آ جاتی ہے۔

٭ جلد کی رونق:

اگر آپ کی جلد بھی بے رونق ہوگئی ہے تو مونگ پھلی کو کھانے کے ساتھ اس کا پیسٹ بھی جلد پر استعمال کریں۔ تھوڑی سی مونگ پھلیاں پیس لیں اور ان کو دودھ میں شامل کرکے پیسٹ چہرے پر لگائیں۔مٹھی بھر مونگ پھلیاں آپ کے لئے اتنی فائدہ مند ہیں تو آپ بھی استعمال کریں اور ہمیں اپنی رائے سے پاکستان نیوزکے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور آگاہ کریں۔۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.