آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ کوئی آپ کے لیے دعا کرتا ہے

جب آپ کے جسم میں یہ ایک نشانی ظاہر ہونے لگے گی تو آپ سمجھ لیں گے آپ کے لیے کوئی بہت زیادہ دعا کر رہا ہے کیوں کہ کوئی آپ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ دعا ضرور قبول کی جاتی ہے ۔پہلے نمبر پر مظلوم کی دعا ، دوسرے نمبر پر حاجی کی دعا ،تیسرے نمبر پر مریض کی دعا ،چوتھے نمبر پر مجاہد کی دعا اور پانچویں نمبر پر ایک مسلمان بھائی کی دعا جو دوسرے مسلمان بھائی کے لئے اس کےپیٹ پیچھے کرتا ہے ،یعنی اس کی غیر موجودگی میں کرتا ہے ۔ ان دعاؤں میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی دعا وہ ہے کہ جو ایک مسلمان بھائی اپنے دوسرے مسلمان بھائی کے لیے دل سے دعا کرتا ہے ۔اللہ پاک سب کی دعائیں قبول فرماتے ہیں۔

کسی کی جلدی اور کسی کی دیر سے ۔دو لوگ بہت مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں وفادار دوست ملتا ہے دل سے چاہنے والا اور دوسرا وہ جس کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہے ۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب تم بغیر کسی وجہ کے خوشی محسوس کرنے لگو تو یہ سوچو کہ کوئی نہ کوئی کہیں نہ کہیں آپ کے لیے دعا کر رہا ہے ، جب کوئی آپ کے لیے دعا کر رہا ہوتا ہے تو اس دعا کے نتیجے میں آپ کے چہرے پر خوشی کے لمحات ظاہر ہورہے ہوتے ہیں ۔ہمیں چاہیے کہ ہم دوسروں کے لئے دعا کریں کیونکہ جب ہم کسی کے لئے دعا کریں گے تو اللہ تعالی خودبخود ہمارے راستے آسان کر دے گا ۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.