رات کو سونے سے پہلے ایک کیلا اور دار چینی اس طرح استعمال کرکے دیکھیں، صحت کا بہت بڑا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا

آمیزنگ سٹوریز ! اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی۔ اور آپ ادویات کے استعمال کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں۔ تو کیلے اور دارچینی سے بنا یہ والا نسخہ آزما کر دیکھیں۔آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔ایک درمیانہ سائز کا کیلا۔ایک کپ پانی یا دودھ۔ آدھ چمچ پیسی ہوئی دارچینی۔ایک بڑا چمچ شہد۔تمام اجزاءکو اچھی طرح پیس لیں اور رات کو سونے سے پہلے یہ مشروب پی لیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دودھ میں ایسے اجزا اور منرلز پائے جاتے ہیں۔جو دماغ کو سکون دیتا ہے۔ اور رات کو دودھ پینے سے ہمیں پرسکون نیند آتی ہے۔اسی طرح کیلے میں منرلز جیسے پوٹاشیم اور میگنیشیم پایاجاتا ہے جس کی وجہ سے پٹھوں کو سکون ملنے سے بہتر نیند آتی ہے۔اسکے ساتھ ہی آپ کو کیلے کے زبردست فوائد بھی بتاتے ہیں۔کیلا دنیا کے لذیز ترین اور کثیر خصوصیات رکھنے والے پھلوں میں سے ایک ہے۔ اس میں صحت افزا معدنیات شامل ہیں۔ آپ انہیں ویسے کھائیں، سمودیز میں استعمال کریں یا پھر فروٹ باؤل کی شکل میں، ہلکی غذا کے طور پر یا پھر میٹھے سے لطف اندوز ہونے کے لیے یا اسے ورزش سے پہلے کھائیں یا بعد میں یہ پھل ہر لحاظ سے توانائی کا پاورہاؤس ہے۔

کیلے زیادہ پوٹاشیم اور کم سوڈیم کی بدولت فشار خون کو توازن میں رکھتے ہیں۔ ایک بڑا کیلا آپ کی روزانہ کی پوٹاشیم کی ضرورت کے 10 فیصد سے زائد مہیا کرتا ہے جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے دل اور گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ہے۔کیلے میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی ،وٹامن ڈی ، وٹامن

ای،گندھک،کیلشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس لئے کیلا ہڈیوں ،دانتوں اور بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے گنجا پن سے محفوظ رہ سکتے ہیں- کیلے میں آئیوڈین،پروٹین،نشاستہ ،فولاداور شکر بھی موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ کیلا جسم میں خون پیدا کرتا ہے اور وزن بڑھانے میں مددگار ہے اس لئے کمزور افراد یا جن کا وزن کم ہو وہ کیلے کھانا شروع کر دیں . کیلا مردوں کے خاص امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔

کیلا قوت باہ میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کیلا کم کھایا جائے تو یہ قبض کا سبب بن جاتا ہے۔ لیکن اگر زیادہ مقدار میں تین چار کیلے کھائیں جائیں ۔تو یہ قبض کو دور کر دیتا ہے کیلے کو بلڈ پریشر کے مریض بھی کھا سکتے ہیں۔ کیلا مثانے کی جلن،آنتوں کے امراض اور گردوں کی بیماری میں مفید ہوتا ہے ۔ کیلا کچا بھی کھایا جاتا ہے لیکن ہمیشہ کیلا پکا ہوا ہی کھانا چاہئے۔

کیلے میں نائٹروجن کی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے یہ جسم میں تناؤ اور سختی رہتی ہے۔ ڈھیلا پن نہیں ہوتا۔کیلے کھانے سے معدے کی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے۔ کیلا چہرے اور آنکھوں کو ایک نئی چمک اور دلکشی فراہم کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.