اگر آپ کمزوری کا شکار ہیں تو جرابیں پہن کر سوئیں، حیرت انگیز تحقیق

ہالینڈ میں ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاؤں میں موزے پہن کر سونے کے بڑے فوائد ہیں . ان میں اہم ترین فائدہ  شادی شدہ لوگوں کےلئے  ہے .اس کے علاوہ یہ انسان کو پرسکون نیند لینے میں مددگار ہوتے ہیں. موزوں کو پاؤں کے لیے آرام دہ اور مناسب طور گرمائش پہنچانے والا ہونا چاہیے. ہالینڈ کے شہر خرونیگین کی Groningen University کے محققین کے تیار کردہ سائنسی مطالعے میں باور کرایا گیا ہے کہ سونے کے دوران موزے پہننے سے دونوں پاؤں کو گرمائش ملتی ہے جس کا نتیجہ پاؤں میں خون کی رگوں کی کشادگی کی صورت میں نکلتا ہے۔

واضح رہے کہ پاؤں کو گرمائش حاصل ہونے کا جلد اور پرسکون انداز سے نیند آنے کے ساتھ گہرا تعلق ہے.برطانوی ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والے اس رپورٹ کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خون کی رگوں اور شریانوں کی کشادگی سے جنسی زندگی میں بھی بہتری آتی ہے. مطالعاتی رپورٹ کے مطابق سونے کے دوران موزے پہننے والے شوہروں میں 80% افراد “جنسی طور پر مطمئن” ہو جاتے ہیں جب کہ رات کو ننگے پاؤں اور موزوں کے بغیر سونے والے شوہروں میں یہ تناسب صرف 50% تک سامنے آیا. اس سے موزوں کے نتیجے میں جنسی کارکردگی پر پڑنے والا بڑا فرق ظاہر ہوتا ہے۔

مذکورہ مطالعے کے نتائج کو برسوں سے رائج ان خیالات کی وجہ سے حیران کن شمار کیا جا رہا ہے جن کے مطابق طویل دورانیے تک موزوں کا پہننا جراثیمی انفیکشن کا سبب بنتا ہے.تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے یہ بتایا جاتا ہے کہ سونے کے دوران موزے پہننے سے پاؤں ان جرثومے سے محفوظ رہتا ہے جس کے سبب انفیکشن ہوتا ہے. تاہم ساتھ ہی ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندے پاؤں پر موزے پہن لینے سے Bacterial اور Fungal انفیکشن ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں. اس کے علاوہ سونے کے دوران تنگ موزے پہننے کا نتیجہ خون کے پاؤں کی انگلیوں تک نہ پہنچنے کی صورت میں نکلتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.