مرد تھوڑی سی ویزلین اپنی انگلی پر لگائیں اور پھر زندگی کی سب سے بڑ ی مشکل آسان

لیکن کم ہی خواتین خانہ جانتی ہیں کہ پٹرولیم جیلی کو داغ دھبے مٹانے، قیمتی اشیا کے تحفظ، خوبصورتی بڑھانے اور دیگر متعدد مقاصد کے لیے استعمال کرنا ممکن ہے. درج ذیل طریقے اس کی افادیت نمایاں کرتے ہیں.پانی کے داغگھر میں کوئی دعوت ہو تو اس کے ختم ہونے کے بعد لکڑی کے فرنیچر

پر پانی کے گلاس سے بننے والے گول داغ برقرار رہ جاتے ہیں.اکثر وہ صاف کرنے سے نہیں مٹتے. انہیں ختم کرنے کے لیے ان پر پٹرولیم جیلی رات بھر کے لیے لگا کر چھوڑ دیں. پھر صبح صاف کرلیں.چیونگم کو نکالناگھر کی میز، کرسی یا بستر کے نیچے بعض اوقات شریر بچے چیونگم پھنسا دیتے ہیں.

اس کو نکالنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود چیونگم کا نشان ختم نہیں ہوپاتا؟ اگر آئندہ اس مشکل کا سامنا ہو تو چیونگم والی جگہ پر کچھ مقدار میں پٹرولیم جیلی لگا کر اس کو کافی دیر تک رگڑئیے.جب چیونگم اپنی جگہ سے الگ ہونا شروع ہو جائے ،تو زور لگا کراسے نکال لیں.جیکٹ کو نیا بنائیں انسان اپنی پسندیدہ لیدر جیکٹ کی حفاظت کے لیے مہنگی

مصنوعات خریدتا ہے مگر اب اس کی ضرورت نہیں رہی.پٹرولیم جیلی حفاظت کا کام بخوبی کرسکتی ہے. جب جیکٹ میلی ہو جائے تو پٹرولیم جیلی اس پر رگڑیں اور پھر اسے صاف کرلیں. جیکٹ نئی جیسی چمکنے لگے گی.بیٹری کے لیے بہترینسردی میں عموماً گاڑی کی بیٹری ہمیشہ مردہ ہو جاتی ہے۔

وجہ یہ کہ کم درجہ حرارت بجلی کی مزاحمت بڑھاتا اور انجن آئل کو گاڑھا کردیتا ہے .یوں بیٹری کے لیے کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے. بیٹری ٹرمینل گلنے سے بھی بجلی کی مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے.اس

خرابی کا علاج یہ ہے کہ سردیاں آنے سے قبل ٹرمینلز ڈس کنکٹ کریں اور انہیں ایک وائر برش سے صاف کریں.پھر دوبارہ جوڑ کر ان پر پٹرولیم جیلی کی تہہ لگادیں. یہ جیلی انہیں گلنے سے بچا کر سردیوں میں بیٹری زندہ رکھنے میں مدد دے گی.

الماریوں کے دروازےالماری کے دروازے یا کھڑکی کھولنے میں اکثر مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ایسی صورت میں ایک چھوٹے برش کے ذریعے پٹرولیم جیلی کو کھڑکی یا الماری کے دروازوں کے چوکھٹے پر لگادیں

اور پھر اس کا کمال دیکھیں.دروازے کی چڑچڑاہٹانسان پردروازہ کھلنے اور بند ہونے سے جنم لینے والی چڑچڑاہٹ طبیعت پہ ناگوار گزرتی ہے. اسے خاموش کرانے کے لیے پٹرولیم جیلی کو دروازے کے قبضے پر لگا دیجیے۔

جلد کی نمیخواتین و حضرات اپنی خشک جلد نم رکھنے کے لیے مہنگی اشیا خریدنے مثلاً لپ بام، میک اپ ریموور ، فیشل موئسچرائزر وغیرہ پر خوب رقم خرچ کرتے ہیں.مگر پٹرولیم جیلی بہترین متبادل ہے. یہ ہونٹوں کی نمی بحال رکھتی ہے، فاؤنڈیشن سمیت آئی شیڈو، مسکارا اور دیگر کو ہٹاتی اور چہرے کی نمی

بحال کرتی ہے.عطر کی زندگیدیکھا گیا ہے کہ اکثر پرفیومز کی خوشبو کچھ دیر میں ختم ہوجاتی ہے. ایسا مسئلہ پیش آئے تو کچھ مقدار میں پٹرولیم جیلی نبض پر لگائیں اور پھر اس پر پرفیوم کا اسپرے کریں. پھر دیکھیے کہ خوشبو دیر تک برقرار رہتی ہے.پھنسی انگوٹھی کو نکالیےمرد وزن کی انگلیوں میں کبھی کبھی انگوٹھیاں پھنس جاتی ہیں .انھیں نکالنا کافی تکلیف دہ عمل ہے.

اس امر کو آسان بنانے کے لیے کچھ مقدار میں پٹرولیم جیلی انگلی پر لگائیں اور پھر آہستگی سے انگوٹھی نکال لیں.ڈھکن کھولنا آسانڈبے یا بوتل کا ڈھکن کھولنا مشکل بن جاتا ہے.تب ڈھکن کھول کر ہلکی سی پٹرولیم جیلی ڈبے یا بوتل کے اوپری گھیرے پر مل دیں. اگلی بارکھولنے میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا.

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.