ڈاکٹر بلقیس نے بتایا بالوں سے خشکی ختم کرنے کا ایسا طریقہ جس کے بعد مہنگے شیمپو کی ضرورت نہیں پڑے گی

سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو بالوں میں خشکی اتنی زیادہ وہ جاتی ہے کہ وہ پیشانی کے اوپر تک نظر آتی ہے اور کپڑوں پر جھڑتی ہوئی نظر آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سردی میں خشک موسم بھی بالوں میں خشکی کے ذرات کو فعال کردیتا ہے اور جلد کی اوپری سطح پر موجود تمام تر مردہ خلیات جلد کے اوپر خشکی صورت میں نظر آنے لگتے ہیں۔

جس کو چھپانے کے لیئے خواتین سر پر دوپٹہ اوڑھے رکھتی ہیں اور پورا دن دوپٹہ پہننے اور بالوں میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے نمی اور پسینہ مزید خشکی کو بڑھا دیتا ہے۔

آپ کی اس مشکل کو صرف 1 گھنٹے میں آسان کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے بتائی ایسی خاص ٹپ جس کے لئے کچھ اجزاء آپ کے گھر میں موجود ہیں ۔

ٹپ:

٭ ایک ٹماٹر کو درمیان سے کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں اور اس کے بیچ نکال کر الگ کر لیں۔

٭ اب اس ٹماٹر کے اندر والے حصے کو چینی اور ہلدی میں ڈپ کریں کہ دونوں اجزاء اندر تک ٹماٹر میں جزب ہو جائیں۔

٭ پھر اس ٹماٹر کو اپنے بالوں کی جڑوں میں اور پیشانی کے اوپر جہاں خشکی ہے وہاں رگڑیں اور اچھی طرح مساج کرتی رہیں اور یہ مساج آدھے گھنٹے تک کریں تا کہ بالوں کی جڑیں نرم و ملائم ہو جائیں۔

٭ اب ایک ٹماٹر کا جوس نکالیں اور اس میں کالی مرچ کی ایک چٹکی، ایک چمچ آملہ پاؤڈر، ایک انڈہ، ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر، ایک چمچ تیل اور ایک چمچ میتھی دانے کا پاؤڈر شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔

٭ اور مساج کرنے کے فوری بعد یہ پیسٹ بالوں میں لگائیں اور بیس گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ اب ایک لیموں کا رس، دو چمچ دہی اور جامن کا سرکہ یا سیب کا سرکہ دو چمچ مکس کریں اور دس منٹ کے لئے بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں۔

٭اس کے بعد سادے پانی سے بالوں کو دھو لیں۔

٭ لیجیئے خشکی کا ایک گھنٹے میں مکمل ٹریٹمنٹ ہو گیا ہے اب اس نسخے کو ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کریں ، اس سے نہ سرف خشکی دور ہوگی بلکے بال لمبے، گھنے اور مضبوط بھی ہو جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.