اخروٹ سے مردانہ کمزوری ہمیشہ کے لئے ختم

ایک تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے۔ کہ خشک میوہ جات کھانے سے سپرم کی صحت میں بہتری آتی ہے۔سائنس دانوں کے مطابق جن مردوں نے 14 ہفتوں تک روزانہ اخروٹ۔ بادام اور ہیزل نٹ کھائے ان کے سپرم کی تعداد بڑھ گئی ۔اور ساتھ ہی ساتھ ان کے سپریم کے تیرنے کی طاقت میں بھی اضافہ ہوا۔یہ تحقیق ایک وقت سامنے آئی ہے۔ جب تقریباً تمام مغربی دنیا کے مردوں میں سپرم کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کی وجہ آلودگی، سگریٹ نوشی اور غیر صحت مند خوراک بتائی جاتی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اچھی اور متوازن خوراک سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

سائنس دانوں نے 119 صحت مند مردوں کا انتخاب کیا۔ جن کی عمریں 18 اور 35 سال کے درمیان تھیں اور انھیں دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ان میں سے ایک گروپ کو روزانہ 60 گرام خشک میوہ کھانے کو دیا گیا جب کہ دوسرا گروپ جو خوراک پہلے کھایا کرتا تھا، اسی پر قائم رہا۔سائنس دانوں نے معلوم کیا کہ میوہ جات کھانے والے گروپ کے سپرم کی تعداد میں:14 فیصد اضافہصحت میں چار فیصد بہتریسپرم کے تیرنے کی طاقت میں چھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔۔ماہرین کے مطابق اس تحقیق کی تصدیق اس طرح سے ہوتی ہے کہ خشک میوہ جات میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹ اور بی وٹامن فولیٹ ہوتے ہیں جن کے بارے میں پہلے سے معلوم ہے کہ وہ مردانہ زرخیزی میں اضافہ کرتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.