اللہ کا عذاب کیوں نہ آئے۔۔دادی نے اپنی پوتی کو جنم دے دیا۔ایسی خبر جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا سے ایک انوکھی خبر آئی ہے جہاں پر ایک دادی نے اپنے پوتی کو جنم دیا ہے وہ اس پر بہت زیادہ خوش ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ خاتون نے بیٹے اور اس کے پارٹنر کے لیے بطور سروگیٹ (اپنی کوکھ سے کسی اور کے بچے کی پیدائش) اپنی پوتی کو جنم دیا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔

بی بی سی کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا کی سیسل ایلج نے بیٹے میتھیو ایلج اور ان کے پارٹنر ایلیئٹ ڈوہرٹی کی بیٹی اوما لوئز کو گذشتہ ہفتے جنم دیا۔سیسل ایلج کا کہنا ہے کہ انہوں نے سروگیسی کی پیشکش

اس وقت کی تھی جب ان کے بیٹے اور ان کے پارٹنر ڈوہرٹی نے پہلی مرتبہ یہ کہا تھا کہ وہ اپنا کنبہ بڑھانا چاہتے ہیں۔مسز ایلج نے بی بی سی کو بتایا کہ یقیناً اس پیشکش پر وہ سب ان پر ہنس پڑے تھے۔ اس وقت عمر 59 برس تھی جب پہلی مرتبہ یہ پیشکش کی لیکن خاندان میں صرف لطیفے کے طور پر ہی دیکھا گیا اور سنجیدہ نہیں لیا گیا۔مسز ایلج کے بیٹے کے ساتھی مسٹر ڈوہرٹی کا کہنا ہے کہ یہ ان کی طرف سے واقعی ایک خوبصورت جذبے کی عکاسی تھی، وہ ایک بہت بے لوث خاتون ہیں۔

یہ پرست جوڑا، جو مسز ایلج کے گھر کے قریب ہی اوماہا میں رہتا ہے، اپنے بچے کی پیدائش کے لیے راستے ڈھونڈ رہا تھا تو اس دوران ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ مسز ایلج کی پیشکش عملی طور پر ممکن ہو سکتی ہے۔ایلج کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا اور ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد انھیں سروگیسی کے لیے منظور کر لیا گیا۔ وہ کہتی ہیں کہ میں صحت کے معاملے میں بہت احتیاط کرتی ہوں۔ اس حوالے سے کوئی شبہ نہیں تھا

کہ میں بچہ پیدا کر سکوں گی۔ اس بچے کی پیدائش کے لیے میتھیو ایلج نے سپرم فراہم کیا اور ایلیئٹ ڈوہرٹی کی بہن نے بیضہ دیا۔ڈوہرٹی ہیئر ڈریسر ہیں۔ کہتے ہیں کہ مخالف جنس کی جانب رُجحان کے حامل افراد کے لیے آئی وی ایف کا طریقہ اپنی نسل بڑھانے کے لیے آخری حل ہوتا ہے لیکن یہ ان کے لیے واحد امید تھی۔مسز ایلج کہتی ہیں کہ حمل کے دوران حالات ٹھیک رہے۔ ان کے تین بچے ہیں اور پہلے کے مقابلے اس بار حاملہ ہونے کے دوران علامات تھوڑی زیادہ محسوس ہوئیں۔

درحقیقت ان کی عمر سے متعلق پہلی نشانی ایک ہفتے بعد ہی ظاہر ہوگئی جب مسز ایلج میں ایمبریو داخل کیا گیا اور گھر واپسی پر ان کا حمل کا ٹیسٹ کیا گیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ منتقلی کامیاب ہوئی یا نہیں۔مسز ایلج ہنستے ہوئے بتاتی ہیں کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ایسا مت کرنا لیکن یہ لڑکے انتظار نہیں کر سکے۔

انھوں نے حمل کا ٹیسٹ کیا اور منفی نتائج دیکھ کر وہ کافی مایوس ہوئیں۔ جب ان کا بیٹا انھیں تسلی دینے آیا تو اس نے ٹیسٹ کے نتائج پر ایک دوسری گلابی لکیر دیکھی جس سے حمل کی تصدیق ہوتی ہے۔مسز ایلج کا کہنا تھا کہ اس لمحے بہت خوشی ہوئی تھی۔ وہ یاد کرتی ہیں کہ لڑکے ان کی کمزور بینائی کا مذاق اڑا رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ آپ کچھ دیکھ نہیں سکتیں

لیکن بچہ پیدا کر سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حاملہ ہونے پر اکثر لوگوں کا ردعمل مثبت تھا لیکن کچھ لوگ اس پر حیران تھے، جیسے ان کے دوسرے دو بچے یعنی میتھیو کے بہن بھائی جنھیں ’ہلکا دھچکا لگا۔ جب سب کو پوری بات کا پتا چلا تو سب نے اس کی حمایت کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.